تازہ تر ین

واٹس ایپ پر ‘ڈارک موڈ’ جلد دستیاب ہوگا

کراچی (ویب ڈیسک)سماجی رابطہ ایپلی کیشن واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر ’ڈارک موڈ‘ جلد متعارف ہونے والا ہے جس سے صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ اسکرین کی روشنی ہلکی کر کے چیٹ کر سکیں گے۔حال ہی میں ‘وا بیٹا انفو’ نے صارفین سے ٹوئٹ شیئر کی جس میں خوشخبری دی کہ واٹس ایپ ’ڈارک موڈ‘ فیچر پر کام کررہا ہے۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا تھا کہ حال ہی میں ہونے والی اپڈیٹس میں بہت سی خفیہ ہیں اس لیے انتظار کیجیے، امید ہے وہ تمام صارفین (اینڈرائڈ اور آئی فونز) کے لیے باآسانی قابل استعمال ہوگا۔ اس فیچر کی مدد سے صارف کی آنکھوں پر زور کم پڑے گا اور اسے ہلکی روشنی میں ہی منفرد رنگ سے پیغام نظر آجائے گا۔فی الحال اس حوالے کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ اس فیچر کو کب تک جاری کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain