لاہور( ویب ڈیسک )پہلے آئی فون کو آج سے 11 سال پہلے 29 جون 2007 کو پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔جسے دنیا میں ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائسز کے حوالے سے انقلابی فون بھی قرار دیا جاتا ہے۔اور یہ فون پلوٹو کی جانب بھیجے جانے والے خلائی مشن نیو ہورائزنز سے بھی زیادہ طاقتور تھا۔اس وقت لوگ یہ سوچتے تھے کہ ایپل کے اس فون کے شروع میں آئی کا مطلب کیا ہے؟ جس کا جواب آئی فون متعارف کرانے والے اسٹیو جابز نے اس ڈیوائس کے سامنے آنے سے لگ بھگ 9 سے پہلے 1998 میں پہلی آئی پراڈکٹ یعنی آئی میک متعارف کرانے کے موقع پر دیتے ہوئے کہا تھا ‘ آئی میک میں آئی کا مطلب انٹرنیٹ ہے’۔مگر اس سال لوگ اپنا سر اس لیے کھجا رہے ہیں کہ آخر آئی فون ایکس آر (10r) میں آر کا مطلب کیا ہے۔جہاں تک آئی فون ایکس ایس کی بات ہے تو ایپل نے 2009 میں جب آئی فون تھری جی ایس متعارف کرایا گیا تھا تو کمپنی نے ایس کو اسپیڈ قرار دیا تھا، تاہم بعد میں آئی فون میں ایس ایسی ڈیوائسز کے لیے استعمال ہورہا تھا جو کہ سابقل ماڈل جیسے ڈیزائن کی ہوتی ہیں مگر ان کے اندر فیچرز کو اپ گریڈ کردیا جاتا ہے۔اسی طرح آئی فون فائیو سی میں سی درحقیقت کلر کے لیے استعمال کیا گیا، تاہم ایپل نے کبھی اس کی واضح تصدیق نہیں کی۔مگر اب آئی فون ایکس آر میں آر کس لفظ کے لیے استعمال کیا گیا ہے؟ تو لوگوں کے خیال میں یہ ریگولر، revolutionary یا ایسے ہی کسی لفظ پر ہوسکتا ہے۔مگر ایک تھیوری یہ ہے کہ ایپل کو خود معلوم نہیں کہ درحقیقت آر کس لفظ کے لیے اسٹینڈ کرتا ہے اور بس اسے ایسے ہی منتخب کرلیا گیا کیونکہ سننے اور دیکھنے میں اچھا لگتا ہے۔