تازہ تر ین

پائلٹ کی لاپرواہی سے درجنوں مسافروں کے ناک کانون سے خون بہنا شروع ہو گیا

جے پور(ویب ڈیسک)بھارت میں دوران پرواز پائلٹ کی لاپرواہی کے باعث درجنوں مسافروں کے ناک اور کانوں سے خون نکلنا شروع ہو گیا۔ذرائع کے مطابق جیٹ ایئر ویز کی ممبئی سے جے پور جانے والی پرواز کو ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کی وجہ سے واپس ممبئی اتار لیا گیا،جیٹ ایئرویز کی پرواز کے پائلٹ کی جانب سے جہاز کے اندر ہوا کے دباو¿ کو برقرار رکھنے کے سوئچ کو آن نہ کرنے کی وجہ سے 30 سے زائد مسافروں کے ناک اور کانوں سے خون بہنا شروع ہو گیا،حادثے کے وقت جیٹ ایئر ویز کے بوئنگ 737 جہاز میں 166 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔بھارت کے وزیر برائے شہری ہوا بازی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جہاز کے عملے کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،جیٹ ایئر ویز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح کیبن کے اندر ہوا کا دباﺅکم ہونے کے نتیجے میں مسافروں کو پہنچنے والی تکلیف پر شرمندگی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain