تازہ تر ین

بھارت: مرچ پاؤڈر سے خاتون کا جنسی استحصال، 19 افراد گرفتار

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست آسام کے ضلع کریم گنج میں خاتون کو ’سزا‘ کے طور پر برہنہ کرنے اور جسم کے مخصوص حصوں میں مرچ پاو¿ڈر ڈالنے والے 19رہائشیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تقریباً 19 رہائشیوں نے مبینہ طور پر علاقے میں شراب فروخت کرنے پر خاتون کو سزا دی۔ یہ واقعہ رواں ماہ ستمبر کے آغاز میں آسام-مزورام سرحد کے ساتھ قبائلی گاو¿ں میں پیش آیا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا۔اس ویڈیو کلپ کی جانچ پڑتال کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ خاتون پر حملہ کرنے والی زیادہ تر خواتین ہی تھیں۔دوسری جانب متاثرہ خاتون نے کریم گنج چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ درج کرادیا۔خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بیوہ ہے اور اپنے سسرال میں رہتی ہے، واقعے والے دن ’ ملزمان نے صبح سویرے گھر کا دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوکر مجھ پر تشدد کیا اور مجھے برہنہ کردیا۔اس حوالے سے آسام کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کلادھر سائیکا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر پولیس کے پاس آنے سے روکا گیا، تاہم ہم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دن میں 19 افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ واقعے کے مرکزی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ادھر کریم گنج سپرنٹنڈںٹ پولیس گاو¿رو اپادھیے کا کہنا تھا کہ گاو¿ں والوں کی جانب سے خاتون پر غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے اور ’سماج مخالف‘ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا، تاہم تحقیقات کے بعد ہی اس حملے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain