اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری سرپرستی میں لانچوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ ہوتی رہی نواز شریف اور آصف زرداری ماضی کی طرح آج بھی یک جان دو قالب ہیں۔ آصف زرداری نااہل اور جیل جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے چپکے سے پنجاب میں ن لیگ کی ایک مخصوص نشست بڑھا دی۔ معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ یہ انکشافات سینیٹر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں کئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت پھنس چکی ہے اور پاکستان میں بدمعاشیہ پھنس چکی ہے۔ ہمارے بدطینت اب بھارت کو پیغام بھیج رہے ہیں کہ اگر الیکشن جیتنا ہے تو اپنی قوم کو پاکستان دشمنی کی جانب لاو¿ اس طرح ہماری جان بھی بچ جائے گی۔
