تازہ تر ین

لاہور چیمبر الیکشن ، پیاف فاﺅنڈرز الائنس کا کلین سویپ

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی فتح کا سلسلہ برقرار، طویل مدت سے ایوانِ صنعت و تجارت لاہور میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے تاجروں کے تحفظات اور مسائل میں آسانیاں پیداکرنے کی ساکھ کی بناپرایوانِ صنعت و تجارت لاہور انتخابات میںاپنی جیت کا سلسلہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے لئے ہوئے ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات برائے 2018-19میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے 8نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایوانِ صنعت و تجارت لاہور میں9783ووٹرز میں سے 4188ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جن میں سے94ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کردئیے گئے۔ پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے2053پینل ووٹ حاصل کیے جبکہ بزنسمین فرنٹ کوصرف 1174پینل ووٹ مل سکے ۔پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے میاں زاہد جاوید نے 2545، عرفان اقبال 2625 ، نسیم الغنی نے 2534، شہزاد اسلم نے 2627، حارث عتیق نے 2507، عاطف اکرام نے 2533، نثار احمد نے 2422، محمد ارشد خان نے 2379ووٹ حاصل کیے۔ بزنسمین فرنٹ کے امجد چودھری نے 1617، میاں جاوید علی نے 1494، راجا حسن اختر نے 1499، شیخ فضل الہی نے 1521، ریاض شاہد نے 1486، نوید صدیقی نے 1425، سید زاہد بخاری نے 1440اور محمد اکرام نے 1365ووٹ حاصل کیے۔ دو آزاد امیدواروں محمد اکرم نے 68اور حیدر سلیم نے 58ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن میاں مظفر علی ، سہیل لاشاری اور ہارون شفیق چودھری پر مشتمل تھا۔ نتائج کا رسمی اعلان 29ستمبر کو سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا جبکہ نئے عہدیدار ان یکم اکتوبر سے اپنے عہدے سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میںگزشتہ روز بھی پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے سات سیٹوں پر کلین سویپ کیا ہے زرائع کے مطابق الماس حیدر کا نام صدر ،خواجہ شہزاد کا نام سینئرنائب صدر اور فہیم الرحمن کا انتخاب نائب صدر کے لئے طہ ہو چکا ہے بہر حال حتمی ناموں کا اعلان 29ستمبر کو ہی کیا جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain