اسلام آباد()پی ٹی وی کرپشن کیس میں ملزم ڈاکٹرشاہدمسعودخصوصی عدالت میں پیش ہو گئے ۔خصوصی عدالت کی جج ارم نیاز ی نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پرپیش کیوں نہیں ہوئے؟اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں شہرمیں نہیں تھااس لیے پیش نہ ہوسکا۔جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی سماعت کوچھوڑیں آج بھی آپ وقت پرنہیں آئے،جب کیس کال ہوا آپ کہاں تھے؟،شاہد مسعود نے کہا کہ میں باہرہی کھڑاتھا،اس پر جج نے کہ اکہ آنکھیں اورکان کھول کررکھیں۔
