کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں ایک فیکٹری کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق میمن گوٹھ میں واقع متاثرہ فیکٹری کی چھت پر کمرے بنے ہوئے تھے، جہاں مزدور سو رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی۔چھت گرنے کے نتیجے میں 4 مزدور زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 2 زدور دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت راشد اور سعید کے نام سے کی گئی جبکہ دیگر 2 زخمی اسپتال یں زیر علاج ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمی افراد کی شناخت واحد اور صداقت کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ابھی تک چھت گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
