لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹاﺅن شپ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام اداروں کے اچانک دورے کئے اوران اداروں مےں بے سہارا بچوں و بچےوں کے ساتھ خصوصی افرادکے لئے فراہم کی جانے والی سہولتوںپر عدم اطمےنان کا اظہار کےا اورمتعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے وارننگ جاری کی۔وزیراعلیٰ نے ٹاﺅن شپ میں سوشل ویلفیئر کے ادارے ”کاشانہ“ کا دورہ کےا ۔وزیراعلیٰ نے بے سہارا بچیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیااور بے سہارا بچیوں سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے بچیوںکے ساتھ وقت گزارا۔وزیراعلیٰ نے کچن، بچیوں کی رہائش گاہوں ، واش رومز اور دیگر کمروں کا معائنہ کیا۔وزےراعلیٰ نے بچےوں سے ان کے مسائل پوچھے جس پر بچےوں نے بتاےا کہ ےہاں پر خاکروب نہےں ہے اورہمےں خود صفائی کرنا پڑتی ہے ۔بچےوں نے مزےد بتاےاکہ لان مےں گھاس کاٹنے کے لئے مالی بھی موجود نہےںجبکہ ٹےچراور آےا بھی نہےں ہےں ،جس پر وزےراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کےا اورمتعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ ادارے کیلئے خاکروب آےا، مالی اور ٹیچر کو ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے اورمجھے اس کی رپورٹ پےش کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ ان بچیوں کی مناسب دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے بچیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ہر ضرورت پوری کریں گے اورآپ کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ آپ کو دی جانے والی سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واش رومز میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوںنے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ بے سہارا بچیوں کی دیکھ بھال ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے۔ نبی آخرالزمان نے بھی بے سہاروں پر دست شفقت رکھنے کی تلقین کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹاﺅن شپ میں سوشل ویلفیئر کمپلیکس کابھی دورہ کےا ۔وزیراعلیٰ نے بے سہارا بچوں کیلئے قائم ادارے گہوارہ، خصوصی افراد کیلئے قائم ادارے نشیمن، بے سہارا بزرگوں کیلئے قائم ادارے عافیت ، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے ادارے دارالسکون اور ذہنی معذور بچوں کے ادارے چمن کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ان اداروں میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے بے سہارا اور معذور بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور انہیں پیار کیا۔وزیراعلیٰ نے صفائی کی نامناسب صورتحال اور لان میں جھاڑیوں اور بڑھی ہوئی گھاس پر برہمی کا اظہارکےااورمتعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ صفائی کو بہتر بناےا جائے اورلان مےں گھاس کو کاٹا جائے۔ وزیراعلیٰ نے جب وہاں موجود عملے سے پوچھا کہ بے سہارا بچوں اورذہنی امراض مےں مبتلا بچوں کا باقاعدہ چےک اپ ہوتا ہے توعملہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا ،جس پر وزےراعلیٰ نے بچوں کا باقاعدہ چیک اپ نہ کےے جانے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔انہوںنے کہا کہ میں 10 دن کی مہلت دیتا ہوں، معاملات درست کئے جائیں۔ معاملات اس طرح نہیں چلیں گے، یہ میری پہلی اور آخری وارننگ ہے۔مجھے باتےں نہیں، کام چاہیئے۔ انہوںنے کہا کہ مقرر کردہ مدت میں ادارے کے معاملات کو درست نہ کیا گیا تو متعلقہ حکام کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہداےت کی کہ بچوں کے کمروں میں پنکھوں کی تعدادمےں اضافہ کےاجائے۔ وزیراعلیٰ نے عافیت میںرہائش پذےر بزرگ مرد و خواتین سے ملاقات کی۔بزرگوں نے وزیراعلیٰ کی آمد پر خوشی کا اظہار کےا اوران سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج تک کوئی وزیراعلیٰ یہاں نہیں آیااورآپ کا یہاں آنا حقیقی تبدیلی ہے۔ آپ نے یہاں آ کر ہمارے مسائل سنے اور دلجوئی کی،جس پر ہمےں بہت مسرت ہوئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے گہوارہ مےں بے سہارا بچوں، نشیمن مےں خصوصی افراد، دارالسکون مےںذہنی امراض میں مبتلا افراد اورچمن مےں ذہنی معذور بچوں کےساتھ پےار کےا اوران کے ساتھ شفقت کا اظہار کےا۔وزےراعلیٰ نے عافےت مےںبے سہارا بزرگوںسے ان کے مسائل درےافت کےے اورسہولتوں کے بارے مےں پوچھا۔وزےراعلیٰ نے صوبائی وزےر سوشل وےلفےئرمحمد اجمل چےمہ کو ہداےت کی کہ وہ سہولتوں کی بہتری کےلئے دی جانے والی ہداےات پر ہونے والی پےش رفت کا خود جائزہ لےں اوران اداروں کا باقاعدگی سے دورہ کرےں تاکہ ےہاں رہنے والے بچوں اوردےگر ا فرادکو فراہم کی جانے والی سہولتوں مےںبہتری لائی جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ بے سہاروں کا سہارا بننے والے دین اور دنیا دونوں کماتے ہیںاورمعاشرے کے ہر طبقے کو ایسے نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔یہاں رہنے والے افراد ہم سب کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔انہوںنے کہا کہ ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد اجمل چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وہاڑی میں چیئرمین بلدیہ کی تقریب میں آتشبازی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹاﺅن شپ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام ادارے ”کاشانہ“ اور سوشل ویلفیئر کمپلیکس مےں بے سہارا بچوں کیلئے قائم ادارے گہوارہ، خصوصی افراد کیلئے قائم ادارے نشیمن، بے سہارا بزرگوں کیلئے قائم ادارے عافیت ، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے ادارے دارالسکون اور ذہنی معذور بچوں کے ادارے چمن کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ دو گھنٹے تک ان اداروں مےں رہے اورانہوںنے بے سہارا اور معذور بچوںوبچےوں کے ساتھ وقت گزارا اوران کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا اور انہیں پیار کیا۔ وزیراعلیٰ نے عافیت میںرہائش پذےر بزرگ مرد و خواتین سے ملاقات کی اوران کے مسائل پوچھے۔بزرگوں نے وزیراعلیٰ کی آمد پر خوشی کا اظہار کےا اوران سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج تک کوئی وزیراعلیٰ یہاں نہیں آیا اورآپ کا یہاں آنا حقیقی تبدیلی ہے اور ےہی عمران خان کا نےا پاکستان ہے۔
