اسلام آباد(ویب ڈیسک) قیمتی گاڑیوں کے بعد وزیراعظم ہاو¿س میں بھینسوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے جس کے دوران خریدار بولی لگانے والوں سے الجھ پڑے۔تحریک انصاف نے کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہاو¿س کے زیر استعمال لگڑری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی اور دوسرے مرحلے میں بھینسوں کی نیلامی کی جارہی ہے۔وزیراعظم ہاو¿س میں موجود 8 بھینسوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو خریداروں نے شکوہ کیا کہ بھینسوں کی اتنی قیمت نہیں جتنی لگائی جارہی ہے۔بھینسوں کی نیلامی کے دوران خریداروں اور بولی لگانے والے عملے کے دوران نوک جھوک ہوئی، وزیراعظم ہاو¿س کے عملے نے کہا یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینسیں لینی ہیں لے ورنہ واپس چلا جائے، خریدار کو نقد رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کے دو کارکنان نے دو بھینسیں بالترتیب 3 لاکھ اور 3 لاکھ 30 ہزار روپے میں خریدیں، خریدار حاجی امداد علی کا کہنا تھا کہ بھینسیں نواز شریف کی نشانی ہیں اور وہ اسے اپنے ڈیرے میں رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کا 11 ستمبر کو اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاو¿س میں موجود 8 بھینسیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں جنہیں نیلام کیا جائے گا۔
