تازہ تر ین

عمران خان اور طاہرالقادری میں رابطہ، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

لاہور (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرہ القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں جاں بحق ہونے والوں کو انصاف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دیوانی و فوجداری مقدمات میں فوری انصاف پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ماڈل ٹاو¿ن میں قتل عام کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں اور واقعے میں ملوث افراد کو مناصب سے الگ کرکے بلاتفریق کٹہرے میں لایا جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیر اعظم نے ماڈل ٹاو¿ن میں قتل عام کا نشانہ بنانے والے خاندانوں کو امید کی کرن دی ہے۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا ویڑن قابل تحسین ہے، انصاف کی امید دلانے پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد قاسم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ماڈل ٹاو¿ن سانحہ کیس میں طلب کرنے کی درخواست خارج کردی تھی۔لاہور ہائی کورٹ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے ماڈل ٹاو¿ن کیس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کے بھائی اور پارٹی صدر شہباز شریف کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القران کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain