تازہ تر ین

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات؛ علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کے ناظم الامور پال جونز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے آرمی چیف سے باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پال جونز نے علاقائی سلامتی صورتحال بالخصوص افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔امریکی ناظم الامور نے خطے میں تصادم روکنے کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور سراہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain