تازہ تر ین

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے فواد چوہدری کے الزامات مسترد کردیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔اپنے بیان میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ جس کمپنی کے متعلق بات کی گئی وہاں میرا داماد کبھی ڈائریکٹر رہا ہی نہیں۔گرفتاری کے حوالے سے افتخار چوہدری نے کہا کہ انٹرنیشنل پولیس نے میرے داماد کو حراست میں لیا ہے، گرفتار نہیں کیا، یہ سب انتقامی کارروائیاں ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کے مقدمے میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے اور سابق چیف جسٹس کے داماد مرتضیٰ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دبئی سے گرفتار کرلیا ہے، جن کے وارنٹ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جاری کیے تھے۔کیس کا پس منظر بتاتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے نتیجے میں 200 سے 300 لوگ متاثر ہوئے تھے، جن کی ساری زندگی کی جمع پونجی ڈوب گئی تھی۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے حیران کن فیصلہ کیا اورایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں اپنے پاس لگوا کر اپنے سمدھی کو ریلیف فراہم کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کیس میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain