ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اورملکہ حسن ایشوریارائے ایشیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ایشین جیوگرافک میگزین نے ایشیا کے 100 بااثر اورحیرت انگیز افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں مختلف شعبوں سے افراد کے علاوہ فلم انڈسٹری کے شعبے سے شاہ رخ خان اور ایشوریارائے بچن جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔ایشین جیوگرافک میگزین نے یہ فہرست حیرت انگیز ایشینزکے نام سے جاری کی ہے اور اس میں شامل تمام افراد اپنے اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے بین الاقوامی طور پر اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔
