لاہور(شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عزت اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے بولڈ کرداروں سے نہیں منفر دپر فارمنس سے شہرت مل رہی ہے ۔پاکستانی فلم انڈسڑی کو پاﺅں پر کھڑا کر نے کیلئے حکو متی سہارے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میںفواد خان نے کہا کہ میں نے بھارتی فلموں میں کام کر نے کے پہلے ہی دن یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ میں میرٹ اور اپنے ملک کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر ونگا کیونکہ میں آج جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سے ایسی بھارتی فلموں میں بھی کام کی آفرز ہوئیں ہیں جہاں بڑی بڑی ادکاراں کے ساتھ بولڈ کردار کر نے تھے۔ مگر نے ان فلموں میں کام کر نے سے صاف انکا ر کیا ہے۔
