تازہ تر ین

محفل تھیٹر میں 28 ستمبر سے ”رولے ندادے “ کی نمائش کا آغاز ہوگا

لاہور (شوبزڈیسک )اداکارہ ندا چودھری محفل تھیٹر کے ڈرامہ جس کا نام بھی ان کے نام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئغے” رولے ندا دے“ رکھا گیا ہے ۔اس میں کل سے پرفارم کرینگی ۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ڈرامہ کیلئے ملبوسات بھی خرید لی ہیں اور ریہرسل بھی کرلی ہے۔محفل کی انتظامیہ تبدیل ہونے کے بعد نئے ڈرامے کی افتتاحی تقریب کااہتمام کیاگیا۔ اسحاق چودھری سے تھیٹرکاچارج پروڈیوسر کاشف بٹ اور راشد بٹ نے لے لیا اب کل سے نئے ڈرامے ” رولے ندادے “کی نمائش کاآغازکیا جائیگا۔ڈرامے کی افتتاحی تقریب میں فنکاروں کے علاوہ تھیٹرسے وابستہ افرادکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس ڈرامہ کے ڈائریکٹر اظہر ملک ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain