تازہ تر ین

بنگلہ دیش یا بھارت ، ایشیائی کرکٹ کے حکمرانوں کا فیصلہ آج

دبئی (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا جس میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ر بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں بھارت اور بنگلہ دیش نے شاندار کھیل کی بدولت فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا رکھی ہے، بھارتی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ بنگلہ دیش نے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، بھارتی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم بنگلہ دیش نے جس طرح کم بیک کیا ہے اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ر بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔انجری کے باعث شکیب ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف سپر فور مرحلے کا میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضی نے کہا ہے کہ دوبارایشیائی مقابلوں کافائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کرچکے مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔اس بارٹائٹل جیتنے کاموقع گنوانانہیں چاہتے،پاکستان کیخلاف کامیابی کے بعد پلیئرزکامورال بلندہے،جیت کاتسلسل فائنل میں بھی برقراررکھیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اچھامقابلہ ہوگا۔بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ فائنل میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔فیصلہ کن بازی نام کرکے ہی وطن لوٹیں گے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں گزشتہ ایشیاکپ ٹی20فائنل میں بھی مدمقابل رہیں اوربھارتی ٹیم فاتح رہی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain