اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہاہے کہ قوم کو اب ایسا لیڈر ملا ہے جس کے دل میں کوئی لالچ نہیں ، پاکستان کی تقدیرعمران خان ہی بدلیں گے، پاکستان کو خان صاحب ہی اوپر اٹھائیں گے، لگتا ہے اللہ نے یہ لکھ دیا ہے، عمران خان اور ترک صدر طیب اردگان 21ویں صدی کے لیڈر ہیں، ‘ایسا نہیں کہ خان صاحب کے پاس جادو کی چھڑی ہے، تبدیلی آنے میں تھوڑا وقت لگے گا، خان صاحب محنت پاکستانی عوام کیلئے کررہے ہیں ، ایک دوسرے کی وجہ سے ہمارے اندر تبدیلی آئی، خان صاحب کتے کو پیار کرتے ہیں، اس کی دیکھ بھال میں کرتی ہوں ، میری پہچان میرا پردہ ہے، ہر پیر کو روزہ رکھتی ہوں، گھر سے نکلی توعدت پوری کرکے نکلی تھی، پردے کا تعلق میری ذات اور رب سے ہے، سراہا نہیں جاسکتا تو پردے کے معاملے پر تنقید نہیں کرنی چاہیے، ایک دوسرے سے ہaمارے اندر تبدیلی آئی مجھے کبھی خواب میں نبی کریم کی زیارت نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ کہا گیا کہ خان صاحب سے شادی کرلوں ،میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتی، عبادت کا تعلق انسانی کی اپنی ذات سے ہے۔ وہ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کو عمران خان سے شادی کے بعد پہلاانٹرویو دے رہی تھیں۔ بشریٰ عمران نے کہاکہ عمران خان اور ترک صدر طیب اردگان 21ویں صدی کے لیڈر ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ وہ ایک سادہ طبیعت انسان ہیں۔عمران خان بنیادی طور پر ایک نیک روح ہیں۔ ان کی زندگی میں لالچ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکا?نٹ نہیں ہے۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ میرے آنے سے عمران خان کی زندگی بدلی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ شادی کے بعد ہم دونوں کی زندگی بدل گئی ہے۔ لوگ عام طور پر عمران خان سے قریب ہونے کیلئے مجھ سے ملتے ہیں۔ لاہور اور اسلام آباد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ میری شادی بہت جلدی ہوگئی تھی۔ میری ساری زندگی جائے نماز پر گزری۔ زندگی میں سیکھا عبادت بہت ضروری ہے۔ رب نے مجھے مہارانی کی طرح رکھا۔ خان صاحب کپڑوں کے معاملے میں بے پروا ہیں۔ کوئی لیڈر ایسا ہوگا جس کے پاس صرف دو تین سوٹ ہوں۔ عمران خان بہت سادہ انسان ہیں۔ اور انہیں کسی چیز کی لالچ نہیں ہے۔ وہ کھانے پینے میں کوئی نخرے نہیں کرتے۔ سیاستدان اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے۔ خان صاحب بہت بڑے لیڈر ہیں۔ جس کا دین میں جتنا دل لگتا ہے وہ اتنا ہی دین سے عشق کرنے لگتا ہے۔ خان صاحب صبح شام عبادت کرتے ہیں۔ روز صبح اللہ کی بارگاہ میں دعا کرکے جاتے ہیں اور شام میں واپس آکر اللہ کی بارگاہ میں شکرانے کے نفل ادا کرتے ہیں اور عوام کیلئے دعا کرتے ہیں۔ رات کو درود شریف کی تسبیح پڑھ کر سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا تھا کہ درود شریف لازمی پڑھا کریں۔ اب خان صاحب کی زندگی اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں ہے۔ وہ محنت پاکستانی عوام کیلئے کررہے ہیں۔ اللہ نے ہدایت کا وقت مقرر کررکھا ہے۔ اولڈ ہا?س کے لوگوں کا درد اپنے اندر محسوس کیا۔ اولڈ ہا?س اور یتیم خانے جاکر روح کانپ گئی۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عمران خان جیسا لیڈر ملا۔ انہوں نے کہا کہ میری پہچان صرف میرا پردہ ہے۔ پاکستان کی تقدیر عمران خان ہی بدلیں گے۔ یتیم خانے میں گئی تووہاں کے بہت ہی برے حالات دیکھے۔ میں جہاں بھی جاتی ہوں عوام کی خدمت کیلئے جاتی ہوں۔ مجھے روزہ رکھنے کا بہت شوق ہے اور ہر پیر کو میں روزہ رکھتی ہوں۔ 18سال کی عمر میں دین کی تعلیم حاصل کی۔عبادت سے زیادہ انسانیت کی خدمت ضروری ہے۔ کوئی انسان عمران خان کی برائی نہیں کرتا۔ جائے نماز پر بیٹھی تھی کہ کتا آگیا۔ کتے کی آنکھوں میں مجھے آنسو نظر آئے۔ بڑے گھر سے چھوٹے گھر میں منتقل ہونا آسان نہیں تھا۔ شادی کے بعد سرکاری جگہوں پر جانا شروع کیا۔ عمران خان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، ملک بدلنے میں کچھ وقت لگے گا۔ ہر کام شروع کرنے سے پہلے درود شریف پڑھنا چاہیے۔ عبادت اور انسانیت کی خدمت کرنا بہت ضروری ہے۔ پردے کا تعلق میری ذات اور میرے رب سے ہے۔ پردے کو لے کر بحث نہیں بنانا چاہیے۔ جس کو تنقید کرنی ہے میری ذات پر کرے یا میرے اٹھنے بیٹھنے پر کرے۔ مجھے خواب میں کبھی بھی نبی کریم کی زیارت نہیں ہوئی اور نہ ہی آپ نے مجھے عمران خان سے شادی کا کوئی حکم دیا تھا۔ ہماری زبان سے دوسروں کو فائدہ ہوسکتا لیکن ہماری عبادت سے کسی کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ رات کو کتابیں پڑھتی ہوں اور ذکر اللہ کرتی ہوں اور صبح 4، 5بجے سوتی ہوں۔ میں اپنا قیمتی وقت لوگوں کو ملنے میں ضائع نہیں کرتی۔ اپوزیشن بہت مضبوط ہے ،عمران خان حالت بہتر کرنے میں وقت لگے گا۔ اولڈ ہا?س سے واپسی پر رات کو میں بہت روئی اور اللہ کی بارگاہ میں التجاءکرتی رہی کہ جو لوگ کرپٹ ہیں انکو لازمی سزادے۔ ملک میں عورتوں پر بہت ظلم ہورہا ہے۔ میرا یمان ہے کہ پاکستان مثالی بنے گا۔ عمران خان عوام کو تمام مشکلات سے نکالیں گے۔ ہم سب مل کر ہی ملک کو ٹھیک کریں گے۔ ایک عمران خان کب تک ملک کو ٹھیک کرتے رہیں گے۔ سب کو اپنی سوچ بدل کر ملک کی ترقی کیلئے سوچنا ہوگا۔ میں عدت پوری کرکے گھر سے نکلی تھی اور عمران خان سے شادی 6، 7ماہ بعد کی۔ جہاں کا دورہ کیا وہاں گھنٹوں میں تبدیلی آئی۔ بے سہارا لوگوں ، عورتوں کیلئے کام کرتی رہوں گی۔ سکون رب کی ذات کی طرف سے بہت بڑا تحفہ ہے اور اللہ نے مجھے ایسے سکون سے نواز ہوا ہے۔ دین محمد سے ملک دن بدن دور ہورہا ہے عورتوں پرروز مرہ ظلم کیے جارہے ہیں۔
