راولپنڈی(ویب ڈیسک) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سکستھ روڈ کے ہاسٹل میں مبینہ طور پر کسی زہریلی چیز کے کاٹنے کے نتیجے میں ایک طالبہ کی ہلاکت کے بعد دیگر طالبات نے کالج انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔جاں بحق ہونے والی طالبہ عروج بی ایس کی طالبہ تھی، جس کا تعلق فتح جنگ سے بتایا گیا ہے۔طالبات نے الزام عائد کیا کہ عروج کسی زہریلی چیز کے کاٹنے سے جاں بحق ہوئی، رات کو ہاسٹل وارڈن کو اس کی طبیعت خرابی کی اطلاع دی گئی مگر اسے اسپتال نہیں لے جایا گیا۔ایک طالبہ کے مطابق مطابق آج صبح تک بھی اس کی سانسیں چل رہی تھیں، جس پر ساتھی طالبات نے ریسکیو 1122کو بلایا، لیکن وارڈن نے زحمت نہیں کی۔
