حیدرآباد:(ویب ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں گلی سے لاپتہ ہونے والی ایک 6 سالہ بچی عربش کو قتل کرنے کے بعد لاش کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینک دیا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق عربش کی لاش ایک برقع پوش نے بیگ میں ڈال کر لطیف آباد 10 نمبر چوک میں ایک سنسان گلی میں پھینکی۔پولیس کے مطابق عربش گزشتہ شام 4 بجے گھر سے چیز لینے نکلی تھی۔بھٹائی اسپتال کی میڈیکولیگل افسر کوثر وقار کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے بتایا کہ بچی کی موٹر سائیکل سےٹکر ہوئی ہے اور بعد میں پتہ چلا کہ شاپنگ بیگ سے لاش ملی ہے۔دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
