اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے وزیراعظم عمران خان کو انتخابی دھاندلی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ پارٹی کے پاس رکھنے کی منظوری دے دی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنانے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔
