راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جبکہ 4 دہشت گردوں کو قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں عین اللہ، نیک ولی، فضل منان، رحمت زادہ، زید محمد، نعمت اللہ، مسکین زادہ، محمد رحمان، عظمت اللہ، رقیم اور اکرام خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج پر حملوں میں ملوث تھے، جبکہ انہوں نے تعلیمی اداروں اور شہریوں پر بھی حملے کیے۔
