تازہ تر ین

وزیراعظم سے آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ہوئی جس میں خطے میں سیکیورٹی و استحکام سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم اورآرمی چیف نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ خطے میں سکیورٹی و استحکام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان خطے کے استحکام و ترقی کے لئے کردارادا کرے گا، سعودی عرب اورچین سی پیک میں اہم پارٹنر ہیں اور سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain