تازہ تر ین

”پت رونانئیں،فائنل آپاں جیتاں گے“

دبئی (نیٹ نیوز) اپشیا کپ کے سپر فور کے میچ میں افغانستان کی بھارت کے خلاف کامیابی سے دلبرداشتہ ایک سکھ بچے ارجن نے رونا شروع کر دیا۔ بچے کے رونے اور اس کے والد کی اسے تسلی دینے کے منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور اس نے کئی کرکٹروں کے دلوں کو بھی چھولیا۔ بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے جو اس وقت کمنڑی کر رہے تھے نے ٹویٹر پر پیغام دیا ، کوئی نہ پت، رونا نہیں ہے، فائنل آپاں جیتاں گے۔ ( بیٹا کوئی بات نہیں، رونا نہیں ہے، فائنل ہم جیتیں گے)۔ افغانستان کے کھلاڑیوں راشد خان اور محمد شہزاد نے بچے کو تسلی دینے کے علاوہ اس کے ساتھ تصویر بنوائی اور سوشل میڈیا پر ڈال کر لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر بھونیشور کمار جو باہر بیٹھے تھے نے بچے کو فون کر کے اسے تسلی دی۔ بچے کے والد نے ہربھجن سنگھ کو جواب دیا ، ہربھجن سنگھ۔۔۔۔پا جی، بچہ اب خوش ہے اور جمعہ کو ہونے کا منتظر ہے۔ بھونیشور کا بھی شکریہ جس نے فون کر کے تسلی دی۔ ہم واپس آئیں گے اور جمعہ کو فاتح ہوں گے۔ گو ٹیم ان


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain