ایشیا کپ فائنل: بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 223 رنز کا ہدف

دبئی(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لٹن داس اور مہدی حسن مرزا نے اننگز کا آغاز کیا۔بنگلا دیشی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 120 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا اور مہدی حسن مرزا 32 رنز بنا کر کیدار جادھو کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسہ جاری رہا لیکن دوسری جانب لٹن داس ذمہ دارانہ طریقے سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے گئے اور انہوں نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بنگلا دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 33 رنز اسکور کیے جب کہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 222 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 اور کیدار جادھو نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، ایک ایک وکٹ جسپریت بھمراہ اور چاہل کے حصے میں آئی۔یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں مسلسل دوسری مرتبہ ایشیا کپ فائنل میں مدمقابل ہیں، 2016 کے فائنل میں بھارت نے باآسانی بنگال ٹائیگرز کو شکست دی تھی۔بنگلادیش کی ٹیم لٹن داس، سومیا سرکار، محمد مٹھن، مشفق الرحیم، عمر القیس، محمد اللہ، مہدی حسن، کپتان مشرفی مرتضیٰ، نظم الاسلام، روبیل حسین اور مستفیض الرحمان پر مشتمل ہے۔بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما کی واپسی ہوئی ہے، اس سے قبل افغانستان کے خلاف روہت شرما نے آرام کیا تھا جن کی غیرموجودگی میں مہندرا سنگھ دھونی نے قیادت کے فرائض سرانجام دیے۔بنگلادیش کے خلاف فائنل کے لیے بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، کیدر جادیو، روندرا جدیجا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، جسپرت بھمبرا اور یزوندرا چاہل پر مشتمل ہے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم بھارتی اور بنگلادیشی شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے جو اچھے اور کانٹے کے مقابلے کی توقع لیے بیٹھے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت افغانستان اور بنگلادیش پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے۔

پاک بھارت مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

نیو یارک(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاک بھارت تنازع کا کوئی عسکری حل نہیں کیونکہ دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ آپشن نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سابقہ پاکستانی حکومتیں طالبان کی حامی نہیں بلکہ ملکی مفاد کی حمایت کرتی رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ طالبان کو کس نے تربیت دی تھی، ہم اکثر بھول جاتے ہیں کہ حالات کے ساتھ دوست بھی بدل جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقت کے طور پر امریکا خصوصی حیثیت چاہتا ہے، پاکستان بھی امریکا کے ساتھ دوستی چاہتا ہے لیکن استثنائی بنیادوں پر نہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم چین اور دیگر ملکوں کے ساتھ بھی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارے خطے میں نئے دوست ڈھونڈ رہا ہے، پاکستان خطے میں تنہا نہیں، آپشن سب کے پاس ہوتے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ داخلی کرپشن اور غیرملکی قرضے نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک تعلیم اور صحت میں ضرورت کے مطابق سرمایہ کاری نہِیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ فلاحی و انسانی ترقی بھی نئی پاکستانی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کپتان کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ٹیم کی مجموعی کارکردگی کے علاوہ کپتان سرفراز احمد کی انفرادی کارکردگی بھی مایوس کن رہی ہے جس کے باعث وہ تنقید کی زد میں ہیں۔ایسے میں اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کپتان کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ہے۔احسان مانی کا کہنا ہے کہ ٹیم کھیلتی ہے تو جیت اور ہار ہوتی ہے اور ابھی کسی قسم کی تبدیلیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلی سیریز میں اسی کپتان اور ٹیم کی پرفارمنس بہترین ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کیا تھا۔ سرفراز کا کہنا تھا کہ ‘بطور کپتان ہمیشہ دباو¿ رہتا ہے اور جب ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو یہ دباو¿ مزید بڑھ جاتا ہے، میں غلط بیانی نہیں کروں گا لیکن ٹیم کی خراب کارکردگی نے میری نیندیں اڑا دی ہیں، میں 6 راتوں سے نہیں سویا، حالانکہ یہ سب زندگی کا حصہ ہے’۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا جس کی قیادت سرفراز احمد ہی کریں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر وہاب ریاض، میرحمزہ، اظہرعلی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسرشاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے، صدر مملکت

مری(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے مری کے رہائشی شہید کیپٹن جنید کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کیپٹن جنید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت عارف علوی نے شہید کیپٹن جنید کی قبر پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شہید کیپٹن جنید کے اہلخانہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور شہدائ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کیپٹن جنید نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

ہاتھی کی دم کے ایک بال کی قیمت 20 ڈالر

ہنوئی(ویب ڈیسک) ویت نام میں خوش بختی کی علامت سمجھے جانے والے ہاتھی کی دم کے ایک بال کی قیمت 20 امریکی ڈالر ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویت نام میں ہاتھی کی دم کے بال کو ’خوش بختی‘ کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور وہاں کے باسیوں میں یہ تاثر عام ہے کہ ہاتھی کی د±م کے بال خوش قسمتی اور دولت کی علامت ہیں جس کے پاس ہاتھی کی دم کا بال ہوگا وہ زیادہ مال دار اور خوش قسمت ہوگا۔
ویت نام میں جنگلی جانوروں کے اعضا مثلا ہرن کے سینگ، چیتے کے دانتوں اور ریچھ کی کھال کی اسمگلنگ پر پابندی ہے اس لیے بھی ہاتھی کی دم کے بال کی خریدو فروخت ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے اور محض ایک بال 20 امریکی ڈالر میں فروخت ہوتا ہے۔ خواتین و مرد ہاتھی کی دموں کے بال زیورات کی تیاری میں استعمال کرتے ہیں۔دوسری جانب حیوانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ’اینیملز ایگا‘ کی رکن دیون سلاگٹر نے ہاتھی کی دم سے بال نکالنے کے عمل کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دم ہاتھی کی جسمانی صفائی کے لیے اہم ہوتی ہے دم کو کاٹنے یا اس کے بال نکالنے سے جانور معذور ہوجاتے ہیں۔این جی او کا کہنا ہے کہ ہاتھی کی دمیں زیادہ تر پڑوسی ممالک یا افریقا سے اسمگل کی جاتی ہیں،اس وقت ویت نام میں 80 پالتو اور ایک سو کے قریب جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔

معذور باپ کی خدمت کرنے والی 6 سالہ باہمت بیٹی

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کی ایک 6 سالہ ننھی منی بچی کی ویڈیو اور تصاویر نے لاکھوں کروڑوں افراد کے دلوں کو موم کردیا جب اس کی اپنے والد کی خدمت کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس بچی کو لوگوں نے بہت سراہا ہے۔چین کے خود مختار علاقے ننگ شیا میں 6 سالہ بچی پوری ہمت سے اپنے والد کی مدد کرتی ہے جو چار سال قبل حادثے کے شکار ہوکر معذور ہوگئے تھے۔2014ءمیں 38 سالہ تیان ہائی چینگ کی زندگی اس وقت تاریک ہوگئی جب ایک حادثے کے بعد وہ چلنے پھرنے سے بالکل معذور ہوگئے جس کے بعد ان کا روزگار بھی ختم ہوگیا۔ اس کے بعد تیان کی بیوی نے اپنے بیٹوں کو ساتھ لیا اور 6 سالہ بیٹی باپ کے پاس چھوڑ گئی۔اس سے پہلے کہ باپ بیٹی کو سنبھالتا چھ سالہ بچی نے خود اپنے والد کا سہارا بنتے ہوئے گھر کی صفائی، کھانا پکانے اور والد کی خدمت کی ذمے داری اپنے سر لے لی۔ ویڈیو اور تصاویر میں ننھی بچی کو والد کے زخم صاف کرتے، پہیہ کرسی پر بٹھاتے، کھانے کھلاتے اور رات کو کتاب پڑھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اپنی بچی کی اس خدمت سے تیان مایوسی سے نکل کر پرامید ہوچکے ہیں۔ اب انہیں امید ہے کہ وہ جلد کچھ بہتر ہوکر اپنی بیٹی کے کاندھوں کی ذمے داری کم کرنا چاہتے ہیں۔والد نے اپنی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو شروع میں لوگوں نے خاص نوٹس نہیں لیا لیکن ایک ویڈیو وی چیٹ پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے کے بعد اس گھرانے کی شہرت پوری دنیا میں پھیل گئی۔ صارفین نے بچی کے عزم وہمت کی بہت تعریف کی ہے۔

چند سیکنڈوں میں فولڈ ہوجانے والی خودکار اسکوٹر

برلن(ویب ڈیسک)جرمن کمپنی نے مشہورِ زمانہ سیگ وے جیسی ایک سواری بنائی ہے جو برقی قوت سے چلتی ہے اور اسے اسکوٹر کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسکوٹر سیکنڈوں میں تہہ ہوجاتی ہے اور اسے سیکنڈوں میں کھول کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔تاہم استعمال کرنے والے کو کھڑے ہوکر اسے متوازن رکھنا پڑتا ہے۔ اس ایجاد کو ’ارمو‘ کا نام دیا گیا ہے جو کسی ہوور بورڈ کی طرح کام کرتی ہے۔ اس پر سوار شخص کو رفتار بڑھانے، ا?گے بڑھنے اور بریک لگانے کے لیے اپنا وزن استعمال کرنا پڑتا ہے۔اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ارمو سیکنڈوں میں تہہ ہوکر ہاتھوں میں سماجاتی ہے اور بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے پر 45 منٹ تک چل سکتی ہے۔ اس کی ذیادہ سے ذیادہ رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ا±رمو کے ٹائروں کے اندر سخت فوم بھرا ہوا ہے تاکہ اس کا وزن کم کیا جاسکے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پوری مشین صرف دو سیکنڈ میں مٹ کر ہاتھوں میں سما جاتی ہے جس کا وزن ساڑھے چھ کلوگرام ہے۔ اب اس بریف کس نما سواری کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاسکتا ہے۔جرمنی کی کِک اسٹارٹر کمپنی نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور اور اس کی پوری باڈی المونیم اور کاربن فائبر سے بنائی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر اس کی قیمت تقریباً تین لاکھ پاکستانی روپوں کے برابر رکھی گئی ہے۔

دیسی گھی وزن کم کرنے میں بھی مددگار

لاہور (ویب ڈیسک)دیسی گھی باورچی خانے میں موجود ایسی فائدے مند چیز ہے جسے ا?ج کل کی خواتین نے مکمل طور پر نظر انداز کیا ہوا ہے۔تاہم کچن کی اس سب سے زیادہ نظرانداز کی جانے والی چیز کے بہت سے فائدے ہیں جن کے بارے میں اگر خواتین جان لیں تو وہ کبھی اسے نظر انداز کرنے کی غلطی نہ کریں۔ دیسی گھی دودھ سے بنتا ہے لہٰذا اس میں دودھ کی مفید چکنائیاں (فیٹس)، وٹامن اے اور اومیگا 3 شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کےلیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ یہاں دیسی گھی کے چند انمول فائدے بیان کیے جارہے ہیں جو صحت کے ساتھ خوبصورتی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگار
موجودہ دور میں خواتین نے وزن بڑھنے کے پیش نظر دیسی گھی کا استعمال بالکل بند کردیا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر دیسی گھی وزن بڑھانے کے بجائے پیٹ کی چربی کوکم کرنے میں مددکرتا ہے۔ دیسی گھی میں موجود اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز جسم کی چربی کم کرنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے
نیند کی کمی کے باعث ا?نکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں جو چہرے پر نہایت بدنما نظر ا?تے ہیں۔ تھوڑا سا دیسی گھی لے کر سیاہ حلقوں پر دائرے کی شکل میں لگائیں اور سوجائیں۔ یہ عمل کچھ دن جاری رکھنے پر واضح فرق نظرا?نا شروع ہوجائے گا۔
روکھے اور خراب بال
دیسی گھی فیٹی ایسڈز اور اینٹی ا?کسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ الجھے ہوئے اور بےترتیب بالوں کےلیے دیسی گھی قدرتی کنڈیشنر کاکام کرتا ہے۔ دیسی گھی میں تھوڑا سا زیتون کا تیل ملائیں اور اسے بالوں پر لگائیں۔ اگر چاہیں تو ذرا سا لیموں کا رس بھی شامل کرسکتے ہیں۔ تھوڑی دیر بعد بال دھولیں، اس طرح بالوں میں چمک ا?جائے گی۔
سوکھے ہوئے ہونٹ
سردیوں میں عموماً لوگوں کے ہونٹ سوکھ جاتے ہیں اور ان پر پپڑی جم جاتی ہے۔ ہونٹوں پر دیسی گھی ہلکا گرم کرکے لگائیں۔ اس سے ہونٹ نرم ملائم ہوجائیں گے اور ان پر پپڑی بھی نہیں جمے گی۔
پ±ر رونق چہرے کےلیے
دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈز چہرے کی رونق بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دیسی گھی کو چہرے پر لگانے سے نہ صرف جھائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ جلد نرم اورملائم بھی ہوجاتی ہے۔
زخموں کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت
دیسی گھی میں زخموں کو ٹھیک کرنے کی قدرتی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ اگر جسم کا کوئی حصہ ہلکا سا جل جائے یا کہیں پر سوجن ا?جائے تو اس جگہ تھوڑا سا دیسی گھی لگالیں۔ یہ قدرتی طریقہ علاج بہت کارگر ثابت ہوتا ہے۔
مدافعتی نظام
دیسی گھی میں اینٹی ا?کسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جسم میں وٹامنز اور منرلز (معدنیات) کو جذب کرنے میں مدد کرتے ہیں جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

سشما سوراج سارک وزرائے خارجہ اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر سارک ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس ہوا تاہم بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اپنا بیان دے کر اجلاس سے چلتی بنیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخیاں کم نہ ہوئیں اور بگڑے تعلقات سارک ممالک کے اجلاس پر بھی اثر اندا ہونے لگے۔ نیویارک میں سارک ممالک کے وزرائ خارجہ کا سائیڈ لائن اجلاس ہوا۔ نیویارک میں سارک ممالک کے اجلاس میں پاک بھارت وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ تاہم بھارتی وزیرخارجہ نے حسب روایت نامناسب رویہ اپنائے رکھا۔ اور صرف آدھا گھنٹہ ظہرانے میں رہیں اور ظہرانہ ختم ہونے سے پہلے ہی روانہ ہوگئیں۔ اجلاس میں دونوں وزرائ خارجہ میں رسمی جملوں کا تبادلہ بھی نہ ہوسکا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تنازعات کو سارک کے فورم پر نہیں لانا چاہئے، یہ سارک کے اصولوں کے منافی ہے۔ ایک ملک کا رویہ خطے کی ترقی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، جب خطے کے ممالک ہی مل بیٹھنے کو تیار نہ ہوں تو خطے اورعلاقائی تعاون کی پیش رفت کیسے ممکن ہوگی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تمام ممبر ممالک سارک تنظیم کے اسلام آباد میں ہونے والے انیسویں اجلاس کی راہ میں مشکلات اور رکاوٹوں کو ہٹانے میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ یہی جنوبی ایشیا کے تمام تر مسائل کے لیے بہترین فورم ہے۔دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے بحرین کے ہم منصب سے ملاقات کی اور تجارت سمیت سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بھی گفتگو کی جبکہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایک منٹ میں کار سے ہوائی جہاز بننے والی سواری برائے فروخت

واشنگٹن(ویب ڈیسک)کسی باقاعدہ کار ساز کمپنی نے دنیا کی اولین اڑن کار بنالی ہے جسے اگلے ماہ امریکہ میں فروخت کے لیےپیش کیا جائے گا۔ اسے ٹی ایف ایکس ہائبرڈ کار کا نام دیا گیا ہے جو اگلے سال امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے۔و نشستوں والی یہ کار مشہور کمپنی وولو سے وابستہ فرم ٹیرافوگیا نے بنائی ہے۔ ٹی ایف ایکس صرف ایک منٹ میں کار سے طیارہ بن جاتی ہے جس کی ذیادہ سے ذٰیادہ رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ اور یہ ایک وقت میں 640 کلومیٹر کا طویل ترین فاصلہ طے کرسکتی ہے۔اس میں دوہرے کام والی (ہائبرڈ) الیکٹرک موٹر نصب ہے جس میں اگلے پچھلے کیمرے، ایمرجنسی پیراشوٹ نظام اور پرواز کے لیے قوت فراہم کرنے والا خاص نظام بھی موجود ہے۔ زمین پر دوڑتے ہوئے کار کے بازو فولڈ ہوجاتے ہیں اور فضا میں کھل کر اسے جہاز بناتے ہیں۔1300 پاو¿نڈ وزنی اس کار کے بارے میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ یہ ذیادہ سے ذیادہ 10 ہزار فٹ کی بلندی تک جاسکتی ہے۔ یہ ایئرپورٹ کے بغیر کسی بھی شاہراہ سے اڑان بھرسکتی ہے۔کمپنی کے سی ای او نے انکشاف کیا ہے ’طیارہ گاڑی‘ بنانے میں بہت سی نئی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہیں جن کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ تاہم انہوں نے اتنا بتایا کہ کار اور طیارے کے دونوں ورڑنز پر برسوں کئی اقسام کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔