بھارتی فضائیہ کا لڑاکا مگ 27 طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ائیرفورس کا مگ طیارہ جودھ پور کے قریب گر گیا جسے فورا ہی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم پائلٹ طیارے سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا. بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ فضائیہ کا مگ 27 طیارہ معمول کی پرواز کے دوران راجستھان کے شہر جودھ پور کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے سے قبل پائلٹ طیارے کی کاک پٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی کورٹ آف انکوائری کے احکامات دے دیے ہیں۔ طیارے کے ملبے کو قبضے میں لینے کیلئے سیکیورٹی حکام جائے جادثہ پر پہنچ گئے، جب کہ پائلٹ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کولڈ ڈرنک کین جتنا وزنی بچہ صحت مندی کی جانب گامزن

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کا سب سے کم وزن بچہ تمام تر مشکلات کو سہتا ہوا اب صحت مند زندگی کی جانب گامزن ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کا کم وزن بچہ ٹیلر رواں سال 15 مارچ کو قبل ازوقت (پری مچیور) پیدا ہوا، پیدائش کے وقت بچہ 26 ہفتے اور 5 دن کا تھا جب کہ اس کا وزن 350 گرام یعنی آدھا کلو سے بھی کم تھا۔ماں کے پیٹ میں بچے کی نشوونما رکنے کے باعث ممکنہ خطرات کے پیش نظر آپریشن کرکے بچے کو قبل از وقت دنیا میں لایا گیا ، اس وقت بچے کا وزن ایک کولڈرنک کین اور حجم ہتھیلی کے برابر تھا۔بچے کی نازک صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے والدین کو آگاہ کیا کہ جسم کے اعضا نہ بننے کی وجہ سے بچے کے زندہ بچ جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں تاہم فوری طور پر بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا گیا جہاں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بچہ تمام تر مشکل مراحل کامیابی سے طے کرتا گیا اور ڈاکٹرز اس کی نشوونما پر حیران ہوتے گئے۔چار ماہ تک مشین میں رہ کر بچہ زندگی کی بازی جیت گیا اور اسے 7 جولائی کو صحت مند ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ٹیلر کے والدین نے بتایا کہ جو بھی اس بچے کو دیکھتا وہ حیران رہ جاتا تھا کہ اتنے کم وزن کا بچہ بھی زندہ رہ سکتا ہے؟ یہاں تک کہ جب پہلی بار ڈاکٹرز نے بچے کو اٹھایا تو وہ خود حیرت زدہ تھے کہ ہتھیلی کے برابر بچہ سانسیں لے رہا ہے۔والدین کے بقول ڈاکٹرز کہتے تھے جب ہم بچے کو اٹھاتے تو اس کا وزن ایک کولڈ ڈرنک کین سے بھی کم ہوتا تھا اور ہمیں بچے سے زیادہ کین وزنی لگتا تھا، بچے نے تمام تر خدشات کو غلط ثابت کردکھایا اور تمام تر منفی امیدوں کے برعکس انتہائی کم وزن بچہ آج صحت مند زندگی کی جانب رواں دواں ہے

پانی کے اندر ایک ہی سانس میں چھ ریوبک کیوب حل کرنے کا نیا ریکارڈ

جارجیا(ویب ڈیسک) ایک 19 سالہ نوجوان نے کسی آلے کے بغیر پانی کے اندر سانس روک کر 6 بے ترتیب ریوبِک کیوب کو درست کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔جارجیا کے شہر تبلِسی کے ایک نوجوان واکو مارک ویش ویلی نے 1 منٹ 44 سیکنڈ پانی کے اندر سانس روک کر گزارے۔ اس دوران انہوں نے ریوبک کیوب کے 6 معمے حل کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروادیا ہے۔واکو نے اس کا مظاہرہ تبلسی کے گائنو واٹرپارک میں کیا اور انہیں پانی کے ایک شفاف ٹینک میں اتارا گیا جس کی تہہ میں بیٹھ کر انہوں نے ریوبک کیوبز حل کردیئے۔ اس موقع پر بہت سے تماشائیوں کے ساتھ ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ان کے سامنے عملی مظاہرے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے واکو کو پانی کے اندر سب سے زیادہ ریوبک کیوب حل کرنے کا سرٹیفکیٹ عطا کیا ہے۔واکو نے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد کہا کہ انہوں نے اس ریکارڈ کو توڑنے کےلیے دن رات محنت اور مشق کی ہے۔ پانی کے اندر معمولی سے غلطی بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ریکارڈ ایک طویل عرصے تک ان کے نام رہے تھے۔اس سے قبل یکم اگست 2014 کو نیوجرسی کے اینتھونی بروکس نے ایک ہی سانس میں پانچ ریوبک کیوب حل کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب واکو نے توڑدیا ہے۔

جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ‘جیبی’ نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک

ٹوکیو(ویب ڈیسک )جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ‘جیبی’ نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پانی کے تیز بہاﺅ کے وجہ سے اہم سڑکیں بہہ گئیں اور کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔180 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کا سمندری طوفان 126 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار ہواﺅں کے ساتھ جاپان کے مغربی ساحلی علاقے سے ٹکرایا۔سمندر میں کھڑا ٹینکر کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملحقہ برج سے ٹکرا گیا جس سے برج درمیان سے ٹوٹ گیا، اونچی لہروں سے ایئرپورٹ کے مرکزی ٹرمینل میں بھی پانی بھر گیا اور تین ہزار افراد ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔طوفانی ہواﺅں اور موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں، گاڑیاں پھنس گئیں، کرینیں، سائن بورڈز گرنے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، طوفان کو جاپان کی 25 سالہ تاریخ کا بدترین طوفان کہا جارہا ہے۔

سشمیتا سین کی بیٹی کو 19ویں سالگرہ پر نصیحت

ممبئی(ویب ڈیسک) سشمیتا سین نے اپنی بڑی بیٹی رینے کی 19 ویں سالگرہ پر انہیں نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تمہارے اڑان بھرنے کے دن آگئے ہیں۔اداکارہ سشمیتا سین کی بڑی بیٹی رینے 19 برس کی ہوگئیں، اس موقع پر سشمیتا نے اپنی بیٹی کے لیے انتہائی جذباتی پیغام تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے نصیحت کی ہے کہ اپنی نوجوانی کے آخری سال کا خوب لطف لو۔
سشمیتا سین نےلکھا ”نئے دوست بناوگاوگھوموپھرو، نئی دنیا دریافت کرو، ماضی کو گزرنے دو، مستقبل پر نظر رکھو لیکن جو وقت آج تمہارے پاس ہے اس کا بھرپور لطف اٹھاوتمہارا ہر قدم یہ ظاہر کرے گا کہ تم زندگی میں کس چیز کا انتخاب کرتی ہو“۔سشمیتا سین نے جذباتی لہجے میں اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے تمہارے ساتھ آج میں بھی 19 سال کی ہوگئی ہوں۔

ڈریسنگ روم میں گندگی، متعدد کھلاڑی کیڑوں کے کاٹنے سے بیمارپڑنے لگے

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے کرکٹ گراو¿نڈز کے ڈریسنگ رومز کی گندگی سے کھلاڑی پریشان، قائد اعظم ٹرافی میں شریک متعدد کھلاڑی کیڑوں کے کاٹنے سے بیمارپڑنے لگے۔ٹیسٹ کرکٹرعمران فرحت کہتے ہیں کہ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراو¿نڈ میں ڈریسنگ روم اور باتھ رومز میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں سہولیات کی کمی اور گرم موسم کی وجہ سےمسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ایل سی سی اے گراو¿نڈ کی ویڈیوز سامنے لائے تو اب حبیب بینک کے کپتان ٹیسٹ کرکٹرعمران فرحت نے انکشاف کیا ہے کہ ڈریسنگ رومز اور باتھ رومز میں گندگی بہت ہے۔عمران فرحت نے بتایا کہ موسم کی وجہ سے کیڑوں کی بھرمار گراو¿نڈ میں بھی ہے اس لیے کھلاڑیوں کو کیڑوں کے کاٹنے کی شکایت سامنے آرہی ہیں۔عمران فرحت نے بتایا کہ ان سمیت 8 کرکٹرز کو کیڑوں نے کاٹا اور گزشتہ روز میچ کے بعد انہیں اسپتال جانا پڑا، کھلاڑی اینٹی بائیوٹکس استعمال کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ میچ کے پہلے روز ٹیسٹ کرکٹرعمرگل ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو گئے تھے۔ حبیب بینک کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹرعمرگل، عمراکمل، عمران فرحت اور عبدالرحمان کھیل رہے ہیں۔حبیب بینک اور اسلام آباد کا میچ ڈائمنڈ گراو¿نڈ اسلام آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔

دیکھومُسلمانوں،مسجد کے غسل خانے کی صفائی کرنیوالا یہ کوئی معمولی آدمی نہیں

لیورپول(ویب ڈیسک)فٹ بال کی دنیا میں سیاہ فام برطانوی نوجوان ساڈیومین ایک ایسا چمکدار ستارہ بن کر ا±بھرا ہے کہ جس کی چمک دمک کو کوئی چاہے بھی تو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ ساڈیو صرف اپنے کھیل ہی نہیں بلکہ خوشی کے اظہار کے منفرد انداز کی وجہ سے بھی الگ پہچان رکھتا ہے۔ یہ واحد برطانوی فٹ بالر ہے جو گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ ریز ہو جاتا ہے۔ اور اب نوجوان کھلاڑی کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جسے دیکھنے والے اُن کے پرستار بے اختیا ±رسبحان اللہ کہہ اُٹھے ہیں۔ویب سائٹ ”دی مرر“ کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے کیونکہ اس میں لیور پول ٹیم کے سپر سٹار ساڈیو مین ایک مسجد کے غسل خانے کی صفائی کرتے نظر آتے ہیں۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو لیورپول اور لائسسٹر کے شاندر مقابلے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد سامنے آئی۔ اس مقابلے میں ساڈیو مین نے اپنی شاندار کارکردگی سے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔ یعنی وہ میچ جیتنے کے فوراً بعد مقامی مسجد کی جانب روانہ ہو گئے تھے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساڈیو مین بالٹی میں پانی بھر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود ایک لڑکا فرش کی صفائی کر رہاہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو مقامی الرحمت مسجد میں بنائی گئی جہاں ساڈیو مین باقاعدگی سے نماز کی ادائیگی کیلئے بھی جاتے ہیں۔ یہ مسجد لیور پول شہر میں ملگریو سٹریٹ پر واقع ہے۔واضح رہے کہ نوجوان ساڈیو مین کا تعلق ابتدائی طور پر پسماندہ افریقی ملک سینیگال سے ہے۔ وہ اپنے آبائی ملک کے غریب عوام کیلئے فلاحی کام بھی کرتے رہتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنے آبائی گاو¿ں بامبلی میں سکول کی تعمیر کیلئے دو لاکھ پاﺅنڈ کا عطیہ بھی دیا ہے۔ وہ افریقہ میں ایڈز کے مریضوں کے علاج کیلئے بھی دل کھول کر عطیات دیتے ہیں۔

تن پر کپڑا،سر پر چھت،پیٹ میں روٹی،دُعا ہے غریب کی قسمت بدلے ،نئے صدر مملکت کی عوام کیلئے نیک خواہشات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نو منتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں صرف تحریک انصاف کا نہیں بلکہ تمام جماعتوں اور ملک کا صدر ہوں، میں پاکستان کی بہتری کیلئے کام کروں گا اور دعا کرتا ہوں کہ ان پانچ سالوں میں غریب کی قسمت بدلے، اس کے تن پر کپڑا، سر پر چھت اور پیٹ میں روٹی ہو۔صدر مملکت منتخب ہونے کے بعد پارلیمینٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں اللہ کا شکر بجا لاتا ہوں اور احسان مانتا ہوں کہ پاکستان کی صدارت کے اوپر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نامزد امیدوار منتخب ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنی بڑی ذمہ دار ی کیلئے نامزد کیا اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ میری مدد کرے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے کام کروں۔انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں نے نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے ان ورکرز نے لڑا ہے جو گزشتہ 22 سال سے مختلف ادوار میں جدوجہد کرتے آئے ہیں، یہ ان کا کمال ہے اور ان کے سر کا تاج ہے، میں اپنے تمام ووٹرز کا مشکور ہوں جنہوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور عمران خان کو کامیاب کیا،میری دعا ہے کہ پانچ سال کے اندر غریب کی قسمت بدلے، اس کے تن پر کپڑا، سر پر چھت اور پیٹ میں روٹی ہو، بیروزگاروں کیلئے پی ٹی آئی کا پیغام اب حکومت کا پیغام بن گیا ہے، میں صرف پی ٹی آئی کا صدر نہیں بلکہ ساری قوم اور ساری جماعتوں کا صدر ہوں اور ہر پارٹی کا مجھ پر ایک جیسا حق ہے، میں سارے پاکستان کا صدر بننے کی کوشش کروں گا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں اتحادی جماعتوں کا مجھے منتخب کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، آزاد اراکین کا مجھے ووٹ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ،میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے کئی سال سے قوم جس انداز سے جاگی ہے اور اپنے اندر فلاح چاہتی ہے، کرپشن ختم کرنا چاہتی ہے، اس سے پاکستان میں بہتری آئے گی،حکومت چاہتی ہے کہ ہر آدمی کی دہلیز پر انصاف جانا چاہئے، بیمار کا علاج ہونا چاہئے ، مزدور کو روٹی ملنی چاہئے، بچوں کو سکولوں میں داخلے ملنے چاہئیں، بیماروں کا علاج ہو سکے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایک سیکیورٹی ہوتی ہے اور ایک پروٹوکول ہوتا ہے جو اگر لوگوں کیلئے مصیبت بن جائے تو اسے ختم ہونا چاہئے اور میرے خیال سے میرے لئے صرف سیکیورٹی ہی جائز ہو گی جبکہ میں ابھی پارلیمینٹ لاجز میں ہی قیام کروں گا۔

پی ٹی آئی کے عارف علوی پاکستان کے نئے صدر منتخب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں عارف علوی کو 212 ووٹ ملے ،مولانا فضل الرحمان کو 131 اور اعتزاز احسن کو 81 ووٹ ملے۔سندھ اسمبلی سے اعتزاز احسن کو 100 ، عارف علوی کو 56 ، مولانا فضل الرحمان کو 1 جبکہ دو ووٹ ضائع ہوئے۔بلوچستان اسمبلی میں مجموعی طور پر 65 میں سے 60 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے، جس میں سے 45 ووٹ عارف علوی، مولانا فضل الرحمان کو 15 ووٹ، اعتزاز احسن کو کوئی بھی ووٹ نہیں ملاہے۔تفصیلاےکے مطابق صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی، سندھ اسمبلی میں 163 میں سے158 ووٹ کاسٹ ہوئے ، پیپلزپارٹی کے نادرمگسی اورمرادعلی شاہ سینئرنے ووٹ کاسٹ نہیں کیاجبکہ تحریک لبیک کے ارکان نے ووٹنگ کاعمل کا بائیکاٹ کیا۔پنجاب اسمبلی میں 354 میں 351 ووٹ کاسٹ ہوئے، علی عباس،ارشد جاوید، بسمہ ریاض نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ،بلوچستان اسمبلی کے 61 میں سے 60 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے،ن لیگ کے رکن اسمبلی نواب ثنا اللہ زہری نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔خیبرپختونخوااسمبلی میں 112میں سے 111ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے،آزادرکن امجدآفریدی ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے۔قومی اسمبلی میں سب سے پہلاووٹ پیر فضل علی شاہ، پی کے پی میں نگہت اورکزئی اور پنجاب اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ علیم خان نے کاسٹ کیا،پولنگ کا عمل شام چار بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدار تی امیدوار عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمان ہیں۔ صدارتی انتخاب کے لیے تین امیدوار میدان میں ہیں اور بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کا نام پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی دوسرے اور 5 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کا نام تیسرے نمبر پر ہے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرنگ آفیسر ہیں جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینیٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری سرانجام دینگے پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر پریذائڈنگ افسران پول ووٹ کی تفصیلات کا اعلان کریں گے اور حتمی نتیجے کا اعلان چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خود کریں گے۔ جیتنے والے امیدوار سے چیف جسٹس ثاقب نثار صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کا حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ آئین کے مطابق صدر پاکستان کی مسلح افواج کا سپریم کمانڈر بھی ہوتاہے۔

چودھری سرورنے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سینیٹ کی رکنیت چھوڑ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے نامزد گورنر چودھری سرور نے ووٹ ڈالتے ہی سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا، چودھری سرور کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔صدارتی امیدوار کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ یقین ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار عارف علوی الیکشن جیتیں گے،ان کا کہناتھا کہ اپنی تقریب حلف برداری کوصدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی وجہ سے ملتوی کیا۔چودھری سرور نے کہا کہ عارف علوی پی ٹی آئی کے نہیں،20 کروڑعوام کے صدرہوں گے،میں نے سینٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے،کل بطورگورنرپنجاب حلف اٹھاو?ں گا۔چودھری سرور نے کہا کہ میں پاکستان کچھ دینے آیا ہوں،یہاں سے کچھ لینے نہیں آیا۔