حالیہ انتخابات پر ” لعنت ، لعنت “ مشاہد اللہ پھٹ پڑے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات پر لعنت بھیجتا ہوں۔عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر سینیٹ میں تحریک التوا پر بحث ہوئی جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے الیکشن میں دھاندلی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں حالیہ انتخابات پر لعنت بھیجتا ہوں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مشاہد اللہ کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی غیر پارلیمانی الفاظ سے اجتناب کریں۔ اس پر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ لفظ لعنت غیر پارلیمانی نہیں بلکہ اردو کا لفظ ہے، آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ آپ اردو کے بجائے انگلش کو زیادہ بہتر جانتے ہیں۔مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ یہ عجیب الیکشن ہے جس میں 17لاکھ ووٹ مسترد کئے گئے، نتائج تبدیل کرکے کہا جاتا ہے کہ مدینہ کی ریاست بنائیں گے، انتخابات میں میڈیا پر پابندی لگائی گئی، صحافیوں کو ڈرا دھمکا کر کالم لکھوائے گئے، میڈیا کو پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روکا گیا، گنتی کے عمل میں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا۔مشاہد اللہ نے کہا کہ رات کے دو بجے کہا گیا آرٹی ایس سسٹم خراب ہوگیا، 8 گھنٹے تک ا?ر ٹی ایس سسٹم ٹھیک کام کرتا رہا مگر رات 2 بجے کیا ہوا؟، حسن عسکری 5 سال تک ن لیگ کے خلاف بولتے رہے اور انہیں ہی نگاں وزیر اعلیٰ پنجاب بنادیا گیا۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ ملک میں دوبارہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں، سینیٹ کا الیکشن زر اور زور سے مسلط کیا گیا، انتخابات کے نام پر سب سے بڑی سلیکشن ہوئی ۔ جاوید عباسی نے کہا کہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، نادرا نے آر ٹی ایس سسٹم جان بوجھ کر بند کیا، حکومتی رکن اعظم سواتی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے

ہمیں پتہ ہے شرجیل کے کس نے نمونے بدلے ، چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی برآمدگی سے متعلق ریمارکس دیئے کہ میں شرجیل میمن کےکمرے میں شہد کی کوئی بوتل دیکھ کر نہیں آیا اور ہمیں پتہ ہے کس کے قبضے میں بعد میں نمونے بدل دیئے گئے۔سپریم کورٹ میں غیر فعال ٹربیونلز کیس کی سماعت کے دوران اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی برآمدگی کا بھی تذکرہ سامنے آیا اور اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ نے پی پی رہنما کے خون ٹیسٹ کی رپورٹ کو مشکوک قرار دے دیا۔چیف سیکریٹری نے عدالت میں کہاکہ لگتا ہے رپورٹ میں ٹیمپرنگ ہوئی ہے، ہمارےپاس سب جیل اور اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دیں گے۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ بوتلوں میں موجود مواد کی تصدیق کا نہیں کہا تھا، میں شرجیل میمن کےکمرے میں شہد کی کوئی بوتل دیکھ کر نہیں آیا، شرجیل نے شراب سے انکار نہیں کیا تھا، انہوں نے کہا تھا بوتلیں ان کی نہیں، سندھ میں ہر بڑا آدمی بیمار ہوکر اسپتال پہنچ جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ کراچی میں اسپتال کا دورہ کیا تواس پر شور مچا ہے، میرا مقصد شراب پکڑنا نہیں تھا، مجھے کارروائی کرنی ہوتی تو خود نمونے قبضے میں لے کر آگے بھیجتا، اسی وقت متعلقہ ملزمان کو گرفتار کراتا۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں پتہ ہے کس کے قبضے میں بعد میں نمونے بدل دیئے گئے۔واضح رہےکہ چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز کراچی میں نجی اسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں گرفتار پی پی رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔چیف جسٹس پاکستان نے شرجیل میمن کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا تاہم لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ میں ان کے خون میں الکوحل کا عنصر نہیں پایا گیا۔

ٹائیگر شروف آئندہ ماہ ایکشن فلم کی عکس بندی شروع کریں گے

ممبئی (شوبز ڈیسک ) اداکار ارجن کپور کی بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف آئندہ ماہ نئی ایکشن فلم کی عکس بندی اٹلی میں شروع کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹائیگر شروف پہلی بار ریتک روشن کے ساتھ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گے اورآئندہ ماہ نئی ایکشن فلم کی عکس بندی اٹلی میں شروع کریں گے، فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں، فلم کی عکس بندی 6ممالک کے 14شہروں میں کی جائے گی۔فلم جس کا نام ابھی حتمی نہیں کیا گیا یش راج فلمز کے بیبنر تلے بنائی جارہی ہے۔یاد رہے وہ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ہیں جو فلم ” باغی“ جیسی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔

 

بجلی چوروں کیخلاف کاروائی ، فی یونٹ 2 روپے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی اور غیرقانونی کنکشنز 3 ماہ میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے ¾ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے وزیر خزانہ کے سامنے کئی تجاویز بھی سامنے رکھی گئیں۔ اجلاس کے دوران بجلی کے تمام غیر قانونی کنکشنز اور ناہندگان کے کنکشنز بھی تین ماہ میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ای سی سی اجلاس میں کہا گیا کہ تمام صارفین چاہے ان کا تعلق وزارت یا کسی محکمے سے ہو ¾ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ای سی سی اجلاس کے دوران بجلی کے پری پیڈ میٹر لگانے کی تجویز پیش کی گئی جس پر تقسیم کار کمپنیوں کو پری پیڈ میٹرز پر کام کرنے کا کہا گیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کھاد کے کارخانے فوری چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ کھاد کارخانوں سے مقامی کھاد کی ضرورت پوری کی جائے‘ اگر مقامی پیداوار کم ہوئی تو درآمد کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔ دوسری جانب گردشی قرضوں کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بجلی کے نرخوں میں 2روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع ای سی سی کے مطابق بجلی کے نرخوں میں 2روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے جسے گزشتہ حکومت نے نیپرا سے منظوری کے باوجود روکے رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری 2سال سے دے رکھی تھی۔ ذرائع ای سی سی نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ گزشتہ 3سال میں نہیں کیا گیا تھا اور گزشتہ حکومت نے اضافے کی منظوری نہ دی جس سے گردشی قرضہ بڑھتا گیا۔ ذرائع کے مطابق منظوری نہ دینے سے گردشی قرضہ 450ارب روپے سالانہ تک بڑھا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن 10روز میں جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی نرخوں میں اضافے سے صارفین پر کم از کم 150 ارب روپے سالانہ اضافی بوجھ پڑےگا جب کہ صارفین سے کب سے وصولی کی جائے گی، اس کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

 

عاطف اسلم کے بھارتی فلم ” لیلیٰ مجنوں“ میں 2گیتوں کی دھوم

لاہور(شوبزڈیسک)گلوکار عاطف اسلم کے دو گیتوں نے بھارتی نئی رومانوی فلم ” لیلیٰ مجنوں “ میں چار چاند لگا دئیے ۔عشق و محبت کی لازوال داستان کے جدید ورژن پر مبنی فلم 7 ستمبر کو پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ ڈائریکٹر امتیاز علی کی پیشکش ” لیلیٰ مجنوں “ ریلیز سے قبل ہی فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جس کی وجہ لیڈ کاسٹ اویناش تیواری اور ترپتی دمری پر کشمیر کی حسین وادیوں میں فلمائے گئے فلم کے سریلے گیت ہیں ۔فلم کا ٹائٹل ٹریک ” او میری لیلیٰ“ عاطف اسلم کی جادوئی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جو تیزی سے میوزک چارٹس پر اوپر جا رہا ہے ۔ عاطف اسلم نے فلم کے ایک اور گیت ” تم“ کو اپنی آواز دی ہے جو فلم کے موضوع کی طرح رومانوی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے ۔ بالاجی ٹیلی فلمز اور امتیاز علی کے اشتراک سے بنائی گئی ” لیلی مجنوں “ کی ہدایات ساجد علی نے دی ہیں جبکہ فلم کا میوزک نیلادری کمار اور جوئی برووا نے مل کی ترتیب دیا ہے ۔ فلم میں عصر حاضر کے نامور گلوکاروں اریجیت سنگھ، موہت چوہان ، جاوید علی ،شریا گھوشال ، سنیدھی چوہان اور بابل سپریوسمیت دیگر نے بھی اپنی آوازوں کا جادوجگایا ہے جس کے باعث ”لیلی مجنوں “ کا البم مکمل رومانوی پیکج کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔لیلی مجنوں ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام رواں جمعے سنیماﺅں کی زینت بنے گی۔

 

بیٹنگ کوچ گرانٹ کو فرسٹ کلاس سے باصلاحیت بلے بازکی تلاش

لاہو ر(بی این پی )قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہاکہ اچھے بلے بازوں کی تلاش کیلئے فرسٹ کلاس میچوں کا جائزہ لیں گے ،پاکستان میں کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قائد اعظم ٹرافی کا میچ دیکھتے ہوئے کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہاکہ پاکستان میں اچھے کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں اس لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے فرسٹ کلاس میچوں کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سخت موسم کھلاڑیوں کی فٹنس کاامتحا ن ہے۔

 

یوایس اوپن میں دفاعی چمپئن نڈال کی پیش قدمی جاری

نیویارک (اے پی پی) دفاعی چیمپئن رافیل نڈال، ڈومنک تھائم، جان اسنر اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور عالمی و دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جارجین کھلاڑی نیکولوز کو زبردست مقابلے کے بعد 6-3، 6-3، 6-7، (6-8) اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ڈومنک تھائم نے جنوبی افریقن کھلاڑی کیون اینڈرسن کو 7-5، 6-2 اور 7-6 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی تھائم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، امریکہ کے جان اسنر بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے کینیڈین کھلاڑی میلوس راﺅنک کو شکست فاش سے دوچار کیا، ارجنٹائنی کھلاڑی جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے بورنا کورک کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

 

لالیگا میں ، بارسلونا کی ہیوسکا کیخلاف 8-2سے فتح،میسی کے2گولز

بارسلونا(سی پی پی) سپینش فٹبال لیگ میں سپر سٹار میسی کی ٹیم بارسلونا نے ہیوسکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد آٹھ دو سے ہرا دیا ہے۔ سپینش لیگ میں ہیوسکا نے بارسلونا کے خلاف تیسرے منٹ میں گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔بارسلونا نے پریشر نہ لیتے ہوئے کم بیک کیا اور 16 ویں منٹ میں میسی کے گول کی مدد سے مقابلہ برابر کرد یا۔ ٹیم بارسلونا نے 24 ویں اور 39 ویں منٹ میں بھی گیند کو جال میں پہنچایا۔ہیوسکا نے کچھ ہمت دکھائی اور 42 ویں منٹ میں دوسرا گول کر دیا۔ بارسلونا کی مضبوط ٹیم نے دوسرے ہاف میں بھی زبردست پرفارمنس دکھائی۔ انہوں نے مزید پانچ بار حریف ٹیم کے خلاف گول کر کے آٹھ دو سے بڑی کامیابی حاصل کی۔

کک کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن (آئی این پی) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انگلش بلے باز الیسٹر کک نے کرکٹ کو خیرباد کہنے سے متعلق فیصلے کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کافی سوچنے کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے بعد کرکٹ چھوڑ دوں گا۔33سالہ الیسٹر کک نے کہا کہ ان کے لیے آج کا دن افسردہ ہے لیکن وہ سب سے بڑا فیصلہ چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کر رہے ہیں۔سابق انگلش کپتان نے کہا کہ انہوں نے اپنے تصور سے کہیں زیادہ حاصل کیا اور انگلینڈ کی جانب سے طویل عرصے تک کھیلنے پر فخر ہے تاہم یہ وقت مناسب ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے۔ الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلیں گے تاہم کانٹی کرکٹ میں ایسیکس ٹیم کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ الیسٹر کک انگلینڈ کی جانب سے 160 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ کک ٹیسٹ کرکٹ میں 12 ہزار 254، ایک روزہ کرکٹ میں 3 ہزار 204 اور محدود اوورز کی کرکٹ میں 61 رنز بناچکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 32 سنچریاں اور56 نصف سنچریاں جب کہ ایک روزہ کرکٹ میں 5 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

انجری کاخطرہ، حسن علی کوکھلانے کےلئے نیا پلان تیار

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے بعد حسن علی کے کندھوں سے بھی بوجھ کم کرنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق حسن علی کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کم کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جسکے بعدامکان ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حسن علی ٹیسٹ میچوں میں حصہ نہیں لیں گے انہیں مستقبل میں صرف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھلانے کی تجویز ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ہوگی جبکہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے مابین 3ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز ہوگی۔ محمد عامر کی خراب فارم کے باعث انہیں روٹیشن کی پالیسی کے تحت کھلایا جاتا ہے جبکہ حسن علی کے بارے میں یہ رپورٹ دی گئی ہے کہ تینوں فارمیٹ کھیلنے سے حسن علی کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔وہ ٹیسٹ میچوں کے مقابلے میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں موثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ حسن علی سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ محدود اوورز کے فارمیٹ پر توجہ دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سیریز میں پاکستانی بالنگ کا زیادہ تر انحصار لیگ سپنر یاسر شاہ پر ہوگا جبکہ فاسٹ بولنگ میں محمد عامر، راحت علی، فہیم اشرف اور میر حمز ہ کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔24سالہ حسن علی دو سال پہلے پاکستان ٹیم میں آئے تھے انہوں نے پاکستان کی جانب سے چار ٹیسٹ33 ون ڈے انٹر نیشنل اور22ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔ چار ٹیسٹ میچوں میں 29.58کی اوسط سے12 وکٹیں لینے والے حسن علی پر بوجھ کم کرکے انہیں محدود اوورز کی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں حسن علی نے82رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے تھے اسی ٹیسٹ میں یہ بات نوٹ کی گئی تھی کہ لمبا اسپیل کراتے ہوئے حسن علی تھک جاتے ہیں جس سے ان کی بولنگ پر اثر پڑتا ہے۔