Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انجری کاخطرہ، حسن علی کوکھلانے کےلئے نیا پلان تیار

    By Daily Khabrainستمبر 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Hassan Ali
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے بعد حسن علی کے کندھوں سے بھی بوجھ کم کرنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق حسن علی کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کم کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جسکے بعدامکان ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حسن علی ٹیسٹ میچوں میں حصہ نہیں لیں گے انہیں مستقبل میں صرف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھلانے کی تجویز ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ہوگی جبکہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے مابین 3ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز ہوگی۔ محمد عامر کی خراب فارم کے باعث انہیں روٹیشن کی پالیسی کے تحت کھلایا جاتا ہے جبکہ حسن علی کے بارے میں یہ رپورٹ دی گئی ہے کہ تینوں فارمیٹ کھیلنے سے حسن علی کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔وہ ٹیسٹ میچوں کے مقابلے میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں موثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ حسن علی سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ محدود اوورز کے فارمیٹ پر توجہ دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سیریز میں پاکستانی بالنگ کا زیادہ تر انحصار لیگ سپنر یاسر شاہ پر ہوگا جبکہ فاسٹ بولنگ میں محمد عامر، راحت علی، فہیم اشرف اور میر حمز ہ کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔24سالہ حسن علی دو سال پہلے پاکستان ٹیم میں آئے تھے انہوں نے پاکستان کی جانب سے چار ٹیسٹ33 ون ڈے انٹر نیشنل اور22ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔ چار ٹیسٹ میچوں میں 29.58کی اوسط سے12 وکٹیں لینے والے حسن علی پر بوجھ کم کرکے انہیں محدود اوورز کی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں حسن علی نے82رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے تھے اسی ٹیسٹ میں یہ بات نوٹ کی گئی تھی کہ لمبا اسپیل کراتے ہوئے حسن علی تھک جاتے ہیں جس سے ان کی بولنگ پر اثر پڑتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار

      بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

      فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.