تازہ تر ین

یوایس اوپن میں دفاعی چمپئن نڈال کی پیش قدمی جاری

نیویارک (اے پی پی) دفاعی چیمپئن رافیل نڈال، ڈومنک تھائم، جان اسنر اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور عالمی و دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جارجین کھلاڑی نیکولوز کو زبردست مقابلے کے بعد 6-3، 6-3، 6-7، (6-8) اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ڈومنک تھائم نے جنوبی افریقن کھلاڑی کیون اینڈرسن کو 7-5، 6-2 اور 7-6 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی تھائم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، امریکہ کے جان اسنر بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے کینیڈین کھلاڑی میلوس راﺅنک کو شکست فاش سے دوچار کیا، ارجنٹائنی کھلاڑی جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے بورنا کورک کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain