پاکستانی کرکٹرز ٹاپ 10میں جگہ نہ بنا سکے

دبئی (آئی این پی)ساﺅتھمپٹن میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے ، ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین یا بولر شامل نہیں۔بلے بازوں کی نئی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو تمام بیٹسمینوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ باولرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھائے ہو ئے ہیں ،آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر قابض ہیں ۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی دکھانے والی پاکستان ٹیم کا کوئی کھلاڑی ٹیسٹ فارمیٹ میں ابتدائی 10 بیٹسمین، باﺅلرز یا آل راﺅنڈر کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بہترین بیٹسمین اظہر علی ہیں جن کی 14ویں پوزیشن ہے، اسی طرح باﺅلرز کی کیٹیگری میں یاسر شاہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں جن کی 18ویں پوزیشن ہے۔انگلش کھلاڑیوں ثام کیورن، جوز بٹلر اور معین علی کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، کیورن نے بیٹنگ میں 29، باﺅلنگ میں 11 اور آل راﺅنڈرز میں 27 درجے ترقی پائی ہے، جوز بٹلر 15 درجے چھلانگ لگا کر کیریئر بہترین 32ویں نمبر پر آ گئے، معین علی کی باﺅلنگ کے شعبے میں 3 درجے بہتری آئی ہے، ایلسٹرکک تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے جبکہ بھارتی باﺅلر محمد شامی کی دوبارہ ٹاپ ٹونٹی میں واپسی ہوئی ہے۔ پیر کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں کوہلی نے 937 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر گرفت مزید مضبوط کر لی ہے۔ بیٹسمینوںمیںبھارت کےویرات کوہلی پہلے،آسٹریلیاکےاسٹیواسمتھ دوسرے ، آسٹریلیا کے ہی کین ولیمسن تیسرے ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھے،انگلینڈکےجوروٹ پانچویں،بھارت کے چتیشور پجار اچھٹے،سری لنکاکےکرونارتنے ساتویں ، سری لنکا کے دنیش چندی مل آٹھویں، جنوبی افریقا کے ڈین ایلگر نوویں اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم دسویں نمبر پر ہیں۔باولرزکی فہرست میں جیمز اینڈرسن پہلے، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا دوسرے، بھارت کے رویندرا جدیجہ تیسرے، جنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر چوتھے،آسٹریلیا کے پیٹ کومنز پانچویں،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چھٹے، سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ ساتویں، بھارت کے روی چندرن ایشوین آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نوویں اورآسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر ہیں۔

 

ڈ ویلیئرزپی ایس ایل فورمیں کھیلنے کےلئے تیار

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ایسے میں جنوبی افریقاکے سابق کپتان ابراہم ڈی ویلیئرزپی ایس ایل فورمیں شرکت پرتیارہوگئے ہیں۔جنوبی افریقاکے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرزکو برینڈن مک کلم کی جگہ لاہورقلندرکا کپتان مقررکیاجارہاہے۔ذرائع کے مطابق پابندی کا شکارآسٹریلوی اسٹیواسمتھ اورڈیوڈ وارنرکی بھی پی ایس ایل میں شرکت کاامکان ہے۔پی ایس ایل فورکےلیے دستیاب پلیئرز کی فہرست ستمبرکے اختتام تک جاری کردی جائے گی اوراکتوبر کے وسط میں ڈرافٹنگ ہوگی۔باوثوق ذرائع کے مطابق جنوبی افریقاکے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرزپی ایس ایل میں شرکت پرتیارہیں۔انہیں برینڈن مک کلم کی جگہ لاہورقلندرکاکپتان مقررکیاجارہاہے۔ لاہورفرنچائزمک کلم کی زیرقیادت ابتدائی تینوں ایڈیشنز کے پہلی ہی رانڈ سے باہرہوگئی۔ڈی ویلیئرزکاشماردنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں کیاجاتاہے۔جوانٹرنیشنل کرکٹ میں20 ہزارسے زائد رنزبناچکے ہیں۔جس میں 47سنچریز اور109ففٹیز شامل ہیں۔کئی عالمی ریکارڈزبھی ان کے نام ہیں۔ذرائع کے مطابق پابندی کاشکار آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ اوراوپنرڈیوڈ وارنرکی بھی پی ایس ایل فورمیں شرکت کاامکان ہے۔

ہاکی فیڈریشن میں تبدیلی کی ہواچلنے لگی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے بعد ہاکی فیڈریشن میں بھی تبدیلی کی ہوائیں چلنے لگی۔ ایشین گیمز میں ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بھی نئی ٹیم کا سگنل دیتے ہوئے قومی کھیل ہاکی کو بھی زوال سے نکالنے کی ٹھان لی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت کی منظور نظر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خطیر فنڈز جاری ہونے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کوئی بڑا انٹرنیشنل ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان ہاکی ہاکی فیڈریشن کو 42کروڑ سے زائد کے خطیر فنڈز جاری ہوئے لیکن چار بارہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے والا پاکستان اس وقت ہاکی کی عالمی رینکنگ میں 14ویں نمبر پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے قریبی عزیز بھی ہیں ان دنوں اپنا عہدہ صدارت بچانے میں کوشاں ہیں جبکہ قومی کھیل ہاکی کو زوال کا شکار بنانے والے ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کیخلاف پہلے ہی بڑی تعداد میں سابق اولمپینز آواز اٹھا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی طرح پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلی عہدداران کے استعفوں کی منتظر ہے۔ اور ہاکی فیڈریشن کے عہدداران کے مستعفی ہونے کے بعد حکومت ہاکی فیڈریشن کے نئے عہدداران کا فیصلہ کرئے گی جبکہ ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن ہونے کے ناظے وزیر اعظم عمران خان کے پاس بھی اس حوالے سے خصوصی اختیارات ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہد داران ان دنوں سابق حکومت کی جانب سے دی گئی 42کروڑ سے زائد کی گرانٹس کےاخراجات کے حوالے سے دستاویز مکمل کرنے میں کوشا ں ہیں۔

پنجاب وزیراعظم کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد میں سبقت لے جائیگا : عثمان بزدار

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے شب و روز اےک کردےں گے اور پنجاب وزیراعظم عمران خان کے 100روزہ پلان پر عملدر آمد کے حوالے سے سبقت لے گا اوروزےراعظم کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کےلئے دن رات کام کرےںگے۔ 100روزہ پلان مےں ہسپتالوں کی اےمرجنسی مےں بہتری ،مفت ادوےات کی فراہمی اورصحت انصاف کارڈ کا اجراءشامل ہے۔ کے پی کے کی طرز پر پنجاب پولےس میں اصلاحات کےلئے ضروری اقدامات کررہے ہےں۔ہر پاکستانی کو صاف پانی کی فراہمی ےقےنی بنانے کےلئے جامع روڈمےپ دےا جائے گا، اسی طرح بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی ،فنی تعلےم کا فروغ، بے گھر افراد کےلئے چھت اورپسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجےحات مےں اولےن ہےں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے اےجنڈے پر ےکسو ہےں اور صوبے میں گورننس،مےرٹ،شفافےت،کفاےت شعاری اورسادگی ہمارا شعار ہے اور اس ضمن میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے قابل تقلید مثال قائم کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں کفایت شعاری کے فروغ اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت مےں نےا پاکستان بنانے کےلئے تن ،من ،دھن نچھاورکردےں گے۔وزےراعظم عمران خان کے وےژن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود کےلئے ٹھوس اقدامات کےے جائےںگے۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 100روزہ اےجنڈے پر عمل درآمد کےلئے دن رات انتھک محنت کرےںگے اورہماری محنت کے ثمرات جلد عوام کے سامنے آنا شروع ہوجائےںگے۔انہوںنے کہاکہ وزےراعظم کے 100روزہ اےجنڈے پر عمل درآمد پر پےش رفت کی مانےٹرنگ کی جائے گی کےونکہ ہم الےکشن مےں کےے گئے وعدے نبھانے کا عزم رکھتے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ صرف عوام کی خدمت ہمارا وےژن ہے اورعوام کی زندگےوں مےں بہتری لاکرتبدےلی کا وعدہ پورا کرےںگے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہیڈمرالہ میں بااثر افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق )کے پارلیمانی پارٹی کا اجلا س منعقد ہوا -سینئر صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان ، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ، صوبائی وزراءاور اراکین پنجاب اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی – اجلاس میں تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا گیا-پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے کہا کہ عارف علوی کو اکثریت کے ساتھ کامیاب کرائیں گے -وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی ایک نفیس شخصیت کے مالک ہیں اورپارلیمانی پارٹی کے اراکین عارف علوی کوووٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کریں گے -انہوںنے کہا کہ اظہار اعتماد اور غیر مشروط وابستگی پر ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوںاور صدارتی انتخاب کے معرکے میں بھی سرخرو ہوں گے-انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی جیسی باوقار شخصیت کا عہدہ صدارت پر فائز ہونا باعث اعزاز ہوگااور تحریک انصاف پاکستان میں تبدیلی کے ایجنڈے کو پورا کرے گی-وزیر اعلی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے- کابینہ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اورکابینہ کے دوسرے مرحلے کو آئندہ چند روز میں مکمل کریں گے -وزیر اعلی نے کہا کہ ہر ضلع کو کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی-آپ کی عزت میری عزت ہے -وزیر اعلی میں نہیں بلکہ میرے تمام اراکین اسمبلی وزیر اعلی ہیں – سینئر صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں مثبت جمہوری روایات کو فروغ دینا ہے اوروزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ پنجاب کو رول ماڈل بنانا ہے – انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی نئی ٹینڈرنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے -اجلاس کے دوران صدارتی الیکشن کے حوالے سے ووٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

 

نئے چیئر مین پی سی بی کا انتخاب آج

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے نئے چیئرمین کے انتخاب کےلئے الیکشن آج لاہور میں ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ الیکشن کمشنر افضل حیدر اور ڈپٹی الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا الیکشن کا انعقاد کریں گے۔ الیکشن میں گورننگ بورڈ کے رکن احسان مانی آسانی سے نئے چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائیں گے۔ ان کو ممبران کی اکثریت کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔بورڈ آف گورنر کے کسی دوسرے رکن نے ابھی تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ،کاغذات نامزدگی آج 11:30 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں ،جس کے بعد اسی وقت سکرونٹی کرکے الیکشن کروائے جائیں گے اور چیئرمین پی سی بی کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔دن ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ ڈیڑھ بجے چیئرمین پی سی بی کیلئے الیکشن ہو گا۔ پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں وزیر اعظم اور پیٹرن انچیف پی سی بی عمران خان کے نامزد کردہ ممبرز احسان مانی اور اسد علی خان، لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین( واپڈا)، ڈاکٹر نجیب صائم (ایچ بی ایل)، محمد ایاز بٹ کے آر ایل، لیفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید ضیا(ایس ایس جی سی)، مراد اسماعیل(کوئٹہ ریجن)، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی(لاہور ریجن)، کبیر احمد خان(فاٹا ریجن)، کیپٹن (ر)جہانزیب خان (سیکرٹری وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ)شامل ہیں۔یاد رہے کہ سیکرٹری گورننگ بورڈ میں شامل ہونے کے باوجود ووٹ دینے کا استحقاق نہیں رکھتا۔۔پی سی بی کے نئے چیئرمین کا عہدہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی طرف سے استعفی دینے سے خالی ہوا تھا ۔ ۔واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ممبرز کی تعداد 10 ہے جس میں دو براہ راست وزیراعظم یعنی پی سی بی کا پیٹرن مقرر کرتا ہے جب کہ دیگر 8 ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منتخب ہوکر بورڈ کا حصہ بنتے ہیں۔

ایشیا کپ کی تیاری،عمادابتدائی فٹنس ٹیسٹ میں فیل

لاہور(آئی این پی)ایشیا کپ سے قبل تربیتی کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا سلسلہ جاری رہا۔عماد وسیم ابتدائی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔کیمپ کا دوسرا مرحلہ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے، 10ستمبر تک جاری رہنے والی مشقوں میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے جس کے بعد بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ بہتر بنانے کیلیے مشقیں کی جائیں گی۔قبل ازیں آرمی فزیکل ٹریننگ اسکول ایبٹ آباد میں تین روزہ کیمپ میں27رکنی اسکواڈ کی فزیکل فٹنس بہتر بنانے کیلیے مشقیں کی گئیں، جس کے بعد پلیئرز کو شارٹ لسٹ کرتے ہوئے دوسرے مرحلے کیلیے ان کی تعداد 18کر دی گئی۔لاہورمیں شیڈول کیمپ کیلیے طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، شان مسعود، امام الحق، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، بابر اعظم، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔یاد رہے کہ ایشیا کپ 15ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلیں گے جبکہ 19ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ شیڈول ہے۔

احتساب کے بغیرکرکٹ میں بہتری ممکن لاہورگراﺅنڈزکی ناقص صورتحال پرانتظامیہ کوڈوب مرناچاہیے،طاہرشاہ کی ” گگلی “میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ جب تک احتساب نہیں ہو گا پاکستان میں کرکٹ ٹھیک نہیں ہو سکتی۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہسیاسی بنیادوں پرکرکٹ بورڈ میںبھرتی ہونے والے کرکٹ کی بہتری کے لئے کام نہیں کر سکتے بلکہ کرکٹ کا بیڑا غرق کرتے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد سیاسی بنیادوں پر آئے۔شہباز سینئر جن پر الزامات ہیں وہ سیکرٹری بن گئے۔بھلا اس طرح ہاکی میںکس طرح بہتری آئے گی۔سابق کرکٹر طاہر شاہ نے بتایا کہ لاہور کے ایل سی سی اے کے پویلین کی حالت زار شروع سے خر اب ہے ۔قذافی سٹیڈیم کے بالکل سامنے ایل سی سی کے حالات یہ ہیں کہ وہاں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں۔واش رومز کا برا حال ہے۔ اتنی گرمی کے باوجود ڈریسنگ روم میں صرف ایک پنکھا ہے۔ جن میں سے اکثر چوری ہو جاتے ہیں گراﺅنڈ میں بچوں کو گندا پانی پلایا جاتا ہے۔سپورٹس جرنلسٹ راجہ اسد علی نے بتایا کہ بے حسی کی بھی انتہا ہوتی ہے۔کھیلوں کی ناقص حالت کی ذمہ دار انتظامیہ ہے۔کھیلوں کی ترقی کے لئے کوئی کام نہیں کئے گئے۔پانی سے متعلق بھی بہت سے مسائل ہیں۔لاہور میں کرکٹ اور گراﺅنڈز کی ناگفتہ حالت پر ذمہ داران کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔

 

پاکستانیوں کے دبئی میں 150ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں کا پتہ چل گیا : چیف جسٹس

اسلام آباد (این این آئی، آئی این پی) پاکستانیوں کے دبئی میں 150 ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں کا پتہ چل گیا۔سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صرف دبئی میں 150 ارب ڈالر کے اثاثے ملے ہیں، احتساب شروع ہونے کے ڈر سے پاکستان سے پیسہ باہر لے جایا گیا، ملک کا بہت سا پیسہ حوالہ کے ذریعے باہر گیا، ایمنسٹی اسکیم کے باوجود رقم باہر پڑی ہے۔جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ پاکستان سے باہر ناجائز طور پر رقم لے جانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ان پر ٹیکس نہیں بلکہ بھاری جرمانے ہونے چاہئیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اثاثے رکھنے والوں سے پہلا سوال رقم کی منتقلی کے بارے میں ہوگا اور جائیداد سے متعلق بیان حلفی لیا جائے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھتے ہیں اس معاملے پر وزیر اعظم کی میٹنگ میں کیا ہوتا ہے، پھر جو عدالت کو حکم دینا پڑا دیں گے۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر سے ان 100 افراد کی فہرست طلب کرلی جنہیں خفیہ اثاثوں پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ جنہیں نوٹس جاری کیے گئے ان کے نام افشا نہیں ہونے چاہئیں۔ سپریم کورٹ نے بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق کیس میں نوٹسز جاری کیے گئے ناموں کی فہرست سربمہر لفافے میں پیش کرنے کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ نام افشا ہوئے تو ایف بی آر اور رجسٹرار سپریم کورٹ ذمے دار ہوگا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بیرون رقم کی واپسی کے حوالے سے پیشرفت پر مطمئن نہیں، اپنے اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں پرمنی لانڈرنگ کا کیس بنتا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ عدالت میں پیش ہوئے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ لندن اتھارٹیز نے 225 لوگوں کی جائیدادوں کی معلومات ایف بی آر کو بھجوائیں جب کہ عدالتی معاون شبر زیدی نے بتایا کہ ایف بی آر نے 300 افراد کو بیرون ملک جائیدادوں پرنوٹس جاری کیے ہیں، زیادہ رقم حوالے کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہوئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ بیرون رقم کی واپسی کے حوالے سے پیشرفت پر مطمئن نہیں، ایمنسٹی اسکیم کے باوجود رقم اور جائیدادیں باہر پڑی ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ دبئی اتھارٹی سے کہیں گے جائیدادیں نہ ماننے والوں کے خلاف بے نامی قانون کے تحت کارروائی کریں، جنہوں نے جائیدادیں مان لیں ان سے ذرائع طلب کریں گے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا یہ وہ لوگ ہیں جوپاکستان میں رہتے ہیں اور باہر جائیداد بناتے ہیں؟ جسٹس عمر عطا نے کہا کہ آپ کی کمیٹی کے ٹی او آر سادہ ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے اس معاملے پر 5 ماہ پہلے از خود نوٹس لیا لیکن پیشرفت سست ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم میں 2 فیصد ٹیکس رکھا گیا جو بہت کم تھا، انڈونیشیا نے 17 فیصد ٹیکس رکھا وہاں یہ اسکیم کامیاب ہوئی، رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی اسکیم سے لگ بھگ 8 ارب ڈالرکی جائیداد ظاہر کی گئی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے طارق باجوہ سے مکالمہ کیا کہ گورنر اسٹیٹ بینک، تمام لوگ موجودہیں، 100 افراد کے نام دیں باقی کام ہم کرلیں گے، ایف بی آر سے بڑھ کر عدلیہ پاکستان کی اسٹیٹ ہے، اپنے اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں پرمنی لانڈرنگ کا کیس بنتا ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نےنہ صرف یہاں بلکہ باہر اثاثے چھپائے انہیں سزادی جانی چاہیے۔اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ عدالتی احکامات پر28 اگست کونوٹی فکیشن جاری ہوا اور ٹاسک فورس بنادی گئی جس میں ایف آئی اے، نیب، ایس ای سی پی اور وزارت خزانہ کے حکام شامل ہیں، حکومت کی نیت ہے قانون بنایا جائے جس سے غیر ممالک میں پڑی دولت واپس لائی جاسکے، حکومت عوام کے مفاد کو عدالت کی نگرانی میں خود دیکھنا چاہتی ہے، ہنڈی اور حوالہ کے امور پر آج وزیراعظم کو بریفنگ دی جارہی ہے اس لیے عدالت کوئی حکم جاری کرنے سے پہلے دیکھ لے۔عدالت نے ہدایت دی کہ جنہیں نوٹسز جاری کیے گئے ان کی فہرست سربمہر لفافے میں پیش کی جائے اور اگر یہ نام افشا ہوئے تو ایف بی آر اور رجسٹرار سپریم کورٹ ذمے دار ہوگا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

 

صدارتی انتخابات کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کا خدشہ

لاہور (اے این این) آج ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کے اپوزیشن لیڈر بننے کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر مسلم لیگ ن نے شدید احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی جس پر 100سے زائد ممبران کے دستخط موجود تھے تاہم سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے نون لیگ کی ریکوزیشن پر اعتراض عائد کردیا گیا کہ اس پر کئے گئے ممبران کے دستخط رجسٹریشن کے دستخط سے مختلف ہیں لہذا ان کی تصدیق کے بعد اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ممبران نے قائم مقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری سے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ درخواست دی تھی تاہم ابھی تک اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا ہے کہ اگر صدارتی الیکشن سے قبل حمزہ شہباز شریف کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو صدارتی الیکشن کے موقع پر شدید احتجاج کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ کو 164ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کی دوسری جماعت پیپلز پارٹی ہے جس کے ممبران کی تعداد 7ہے ۔

زرداری اعتزاز اور شہباز شریف کے نام پر ڈٹ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمن کی آصف زرداری سے ملاقات بے نتیجہ رہی۔پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کا نام بطور صدارتی امیدوار واپس لینے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں زرداری ہاﺅس میں وفد کے ہمراہ آصف زرداری و دیگر پی پی رہنماﺅں خورشید شاہ‘ شیری رحمان‘ قمر زمان کائرہ و دیگر سے ملاقات کی اور انہیں اپنی بات پر قائل کرنے کی کوشش کی۔مولانا کا اصرار تھا کہ انہیں صدارتی انتخاب میں ووٹ دیا جائے اور اعتزاز احسن کا نامواپس لے لیاجائے۔پیپلزپارٹی رہنماﺅں نے مولانا فضل الرحمان کے تمام دلائل مسترد کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا۔ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی سے جواب ملنے کے بعد لیگی صدر شہبازشریف سے رابطہ کرینگے اور انہیں صورتحال سے آگاہ کرینگے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو پیغام پہنچایا کہ آصف علی زرداری اعتزاز احسن کو بطور صدارتی امیدوار دستبردار نہیں کرنا چاہتے۔ مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیتے ہوئے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے آ پکو منانے کا کہا ہے آصف زرداری اعتزازاحسن کی حمایت کی درخواست کررہے ہیں۔ اپوزیشن کے تقسیم ہونے سے فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اعتزاز احسن پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار ہیں پیپلزپارٹی کسی صورت ان کا نام واپس نہیں لے گی مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات میں یہ موقف ان کے سامنے رکھا ہے انہوںنے اپنا موقف پارٹی چیئرمین کے سامنے رکھا۔ شہبازشریف سے کہاہے کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اب ان کے جواب کا انتظار ہے مولانا فضل الرحمن سے بھی کہا ہے کہ اعتزاز احسن سے معتبر کوئی نام صدارتی امیدوار کے لئے نہیں ہے۔ مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، اپوزیشن کا ایک امیدوار ہو تو اپ سیٹ ہوسکتا ہے۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے جے یو آئی سربراہ کو گرین سگنل دے دیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن کا ایک امیدوار ہو تو صدارتی الیکشن میں اپ سیٹ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں کی تائید حاصل ہے، سربراہ جے یو آئی کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ ادھر صدارتی الیکشن میں متفقہ امیدوار لانے کیلئے اپوزیشن کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں ۔