تازہ تر ین

ہاکی فیڈریشن میں تبدیلی کی ہواچلنے لگی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے بعد ہاکی فیڈریشن میں بھی تبدیلی کی ہوائیں چلنے لگی۔ ایشین گیمز میں ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بھی نئی ٹیم کا سگنل دیتے ہوئے قومی کھیل ہاکی کو بھی زوال سے نکالنے کی ٹھان لی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت کی منظور نظر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خطیر فنڈز جاری ہونے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کوئی بڑا انٹرنیشنل ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان ہاکی ہاکی فیڈریشن کو 42کروڑ سے زائد کے خطیر فنڈز جاری ہوئے لیکن چار بارہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے والا پاکستان اس وقت ہاکی کی عالمی رینکنگ میں 14ویں نمبر پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے قریبی عزیز بھی ہیں ان دنوں اپنا عہدہ صدارت بچانے میں کوشاں ہیں جبکہ قومی کھیل ہاکی کو زوال کا شکار بنانے والے ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کیخلاف پہلے ہی بڑی تعداد میں سابق اولمپینز آواز اٹھا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی طرح پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلی عہدداران کے استعفوں کی منتظر ہے۔ اور ہاکی فیڈریشن کے عہدداران کے مستعفی ہونے کے بعد حکومت ہاکی فیڈریشن کے نئے عہدداران کا فیصلہ کرئے گی جبکہ ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن ہونے کے ناظے وزیر اعظم عمران خان کے پاس بھی اس حوالے سے خصوصی اختیارات ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہد داران ان دنوں سابق حکومت کی جانب سے دی گئی 42کروڑ سے زائد کی گرانٹس کےاخراجات کے حوالے سے دستاویز مکمل کرنے میں کوشا ں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain