تازہ تر ین

پاکستانی کرکٹرز ٹاپ 10میں جگہ نہ بنا سکے

دبئی (آئی این پی)ساﺅتھمپٹن میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے ، ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین یا بولر شامل نہیں۔بلے بازوں کی نئی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو تمام بیٹسمینوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ باولرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھائے ہو ئے ہیں ،آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر قابض ہیں ۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی دکھانے والی پاکستان ٹیم کا کوئی کھلاڑی ٹیسٹ فارمیٹ میں ابتدائی 10 بیٹسمین، باﺅلرز یا آل راﺅنڈر کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بہترین بیٹسمین اظہر علی ہیں جن کی 14ویں پوزیشن ہے، اسی طرح باﺅلرز کی کیٹیگری میں یاسر شاہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں جن کی 18ویں پوزیشن ہے۔انگلش کھلاڑیوں ثام کیورن، جوز بٹلر اور معین علی کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، کیورن نے بیٹنگ میں 29، باﺅلنگ میں 11 اور آل راﺅنڈرز میں 27 درجے ترقی پائی ہے، جوز بٹلر 15 درجے چھلانگ لگا کر کیریئر بہترین 32ویں نمبر پر آ گئے، معین علی کی باﺅلنگ کے شعبے میں 3 درجے بہتری آئی ہے، ایلسٹرکک تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے جبکہ بھارتی باﺅلر محمد شامی کی دوبارہ ٹاپ ٹونٹی میں واپسی ہوئی ہے۔ پیر کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں کوہلی نے 937 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر گرفت مزید مضبوط کر لی ہے۔ بیٹسمینوںمیںبھارت کےویرات کوہلی پہلے،آسٹریلیاکےاسٹیواسمتھ دوسرے ، آسٹریلیا کے ہی کین ولیمسن تیسرے ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھے،انگلینڈکےجوروٹ پانچویں،بھارت کے چتیشور پجار اچھٹے،سری لنکاکےکرونارتنے ساتویں ، سری لنکا کے دنیش چندی مل آٹھویں، جنوبی افریقا کے ڈین ایلگر نوویں اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم دسویں نمبر پر ہیں۔باولرزکی فہرست میں جیمز اینڈرسن پہلے، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا دوسرے، بھارت کے رویندرا جدیجہ تیسرے، جنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر چوتھے،آسٹریلیا کے پیٹ کومنز پانچویں،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چھٹے، سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ ساتویں، بھارت کے روی چندرن ایشوین آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نوویں اورآسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain