وزیراعظم ہاﺅس کی لگژری گاڑیوں کی نیلامی 17ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاو¿س کے زیر استعمال رہنے والی جدید اور لگڑری گاڑیوں کی نیلامی کاباقاعدہ اعلان کردیا ہے‘جو کہ 17 ستمبر کو منعقد کی جائےگی۔تفصیلات کے مطابق نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 8 بی ایم ڈبلیوز، 2014 کے ماڈل کی تین کاریں، 5 ہزار سی سی کی تین ایس یو ویز، اور 2016 کے ماڈل کی 3 ہزار سی سی کی 2 ایس یو ویز شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیلامی میں 2016 کے ماڈل کی 4 مرسڈیز بینز کاریں بھی پیش کی جائیں گی، جن میں 4 ہزار سی سی کی 2 بلٹ پروف کاریں بھی شامل ہیں۔نیلامی میں پیش کی جانے والی گاڑیوں میں 16 ٹویوٹا کاریں بھی ہیں جس میں ایک 2004 کی لیکسز کار، 2006 کی لیکسز ایس یو وی، 2004 کے ماڈل کی 2 لینڈ کروزر اور 2003 سے 2013 تک خریدی جانےوالی 8 دیگر گاڑیاں بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2015 کی 4 بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، اس کے ساتھ 18 سو سی سی کی ہنڈا سوِک اور سوزوکی کمپنی کی کی 3 گاڑیا ں بھی نیلام کی جائیں گی جس میں سے2013 کے ماڈل کی ایک اے پی وی جبکہ 2 کلٹس کار ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سا ل 1994 کے ماڈل کی ہینو بس بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی پالیسی اپناتے ہوءحکومت کی لگڑری گاڑیوں کا استعمال ترک کرتے ہوئے ان کی نیلامی اور وزیراعظم ہاو¿س کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

بلدیاتی اداروں کو چیک اینڈ بیلنس کیساتھ با اختیار بنائیں گے

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈےرہ غازی خان کے مےئرشاہد حمےد چانڈےہ نے ملاقات کی۔ مےئر ڈی جی خان نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اورانہےں گلدستہ پےش کےا ۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے کرتے ہوئے کہا کہ بلدےاتی ادارے نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل مےں اہم کردارادا کرتے ہےں اورہم اختےارات کو حقےقی معنوں مےں نچلی سطح پر منتقل کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ بلدےاتی اداروں کو بااختےار بنائےں گے،چےک اےنڈ بےلنس کا بھی موثر نظام لائےں گے۔بلدےاتی اداروںکےلئے نےا نظام وقت کا تقاضا ہے اورنئے بلدےاتی نظام کےلئے تےزی سے کام شروع کردےا گےا ہے ۔ڈےرہ غازی خان کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تحرےک انصاف کی حکومت ڈےرہ غازی خان کے مسائل کو حل کرنے کےلئے تےزی سے اقدامات کرے گی اور ڈےرہ غازی خان کو بھی ترقی ےافتہ علاقوں کے برابر لائےں گے۔ دریں اثناءرکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار سے گفتگو کرتے ہوئے وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی وژن ملک و قوم کی تقدیربدلے گا۔ملک وقوم کی ترقی اورنئے پاکستان کی تعمےر کی جدوجہد مےں خواتےن کو بھی اپنا بھر کردارادا کرناہے ۔تحرےک انصاف کی حکومت خواتےن کے حقوق کے تحفظ کےلئے عملی اقدامات کرے گی اور پنجاب مےں خواتےن کو بااختےار بنانے کے لئے بھر پور مواقع فراہم کےے جائےں گے۔ خواتےن کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔خصوصاً دےہات اورکم ترقی ےافتہ شہروںمےں مقےم خواتےن کےلئے روزگارکے مواقع پےدا کرنے پر زوردےا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح کردہ پالیسیاں خوشحال پاکستان کی ضامن ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ کر کے شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کو اپنایا جائے گا۔

احتساب انتقام بن گیا ،ایسے حربوں سے کسی کی سیاست ختم نہیں کی جاسکتی

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتساب کو انتقام بنا کر کسی کی سیاست ختم نہیں کی جا سکتی ، انتخابات سے قبل جو صورتحال طاری کی گئی اس کے باوجود عوام نے ہمارے اوپر اعتماد کیا ، مشکل وقت عوام سے ہمارا رشتہ ختم نہیں کر سکتا اور انشا اللہ اچھا وقت بھی آئے گا ، عمران خان نے عوام سے وعدے کئے ہیں اور اب وہ ڈلیور کر کے دکھائیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے جو100روز کا پلان دیا ہے بطور اپوزیشن جماعت اس پر گہری نظر ہے اور مقررہ وقت کے بعد اس پر بھرپور پریس کانفرنس کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کو انتقام بنا کر کسی کی سیاست کو ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ انتخابات سے قبل جو صورتحال طاری کی گئی اس کے باوجود عوام نے ہم پر اعتماد کیا اور ہماری مقبولیت کم نہیں ہوئی ۔ انہوںنے کہا کہ مشکلات سلانے یا دبانے کے لئے نہیں آتیں بلکہ جگانے کے لئے آتی ہیں ۔ مشکل وقت عوام سے ہمارا رشتہ ختم نہیں کر سکتا اور انشا اللہ اچھا وقت آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کے بعد اب تحریک انصاف کی حکومت ہے اور عمران خان نے بڑے دعوے کئے تھے اب وہ ڈلیور کر کے دکھائیں ۔ ہماری حکومت نے ملک سے توانائی بحران ختم کیا اور 11ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی ہم ان کی کارکردگی بھی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ انتخابات کے بعد دھاندلی پر احتجاج کرتے رہے ہیں لیکن اب خاموش کیوں ہیں؟ ۔ ہم جمہوری نظام کی مضبوطی کےلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کرکے صدارتی اور ضمنی انتخابات سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

 

عمران خان کی لاہور آمد‘ غیر ضروری رکاوٹوں سے درپیش مسائل کا نوٹس

لاہور (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات لاہور آمد پر شہریوں کو غیر ضروری رکاوٹوں کی وجہ سے درپیش مسائل کانوٹس لے لیا، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر غیر ضروری رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات لاہور آمد پر شہریوں کو غیر ضروری رکاوٹوں کی وجہ سے درپیش مسائل کانوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور شہریوں کی آسانی کے لیے فوری طور پر غیر ضروری رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کر دی ۔

 

فلمی گیت نگار احمد راہی کی برسی آج منائی جائے گی

لاہور (شوبزڈیسک) پاکستانی فلمی صنعت کے نامور نغمہ نگاراورمصنف احمد راہی کی14ویں برسی آج منائی جائیگی ۔ احمد راہی کا اصل نام غلام احمد تھاجو 13نومبر 1923 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ ان کی مشہور فلموں میں یکے والی،مرزاجٹ ،ہیر رانجھا،چھو منتر، مہندی والے ہتھ،نکی جئی ہاں شامل ہیں۔ان کی فلم ”ہیر رانجھا“اپنے دور کی مقبول ترین فلم تھی ۔اس فلم کے گیت بھی انہوں نے لکھے جو تمام کے تمام مقبول ہوئے ان گیتوں کی دھن موسیقار خواجہ خورشید انور نے بنائی تھی ۔ان کا گیت ” ونجھلی والڑیا تو ایہہ گل بھلیں نا“ اور سن ونجھلی دی مٹھڑی تان وے“آج بھی سنے جائیں تو کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

 

”لیلیٰ مجنوں“ 7 ستمبرکوپاکستان کے سینماﺅں میں نمائش ہو گی

لاہور(شوبزڈیسک)لیلٰیٰ مجنوں کی رومانوی داستان ایک بار پھرپاکستان بھر میں پردہ سیمیں کی زینت بننے کیلئے تیار،7ستمبر کوسنیماﺅںکی زینت بنے گی۔ایکتا کپور کی پروڈکشن میں بنی فلم کی ہدایات ڈائریکٹر ساجد علی نے دی ہیں ، نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لئے ۔عشق و محبت کی لازوال داستان ” لیلٰی مجنوں “ کو بھارتی فلمی صنعت میں ایک بار پھر نئے انداز میں پردہ سیمیں کی زینت بنایا گیا ہے۔ شہرہ آفاق بالی وڈ ڈائریکٹر امتیاز علی نے محبت کی اس کلاسک کہانی کو کشمیر کی حسین وادیوں میں پیش کیا ہے ، نئے فنکار اویناش تیواری اور ترپتی دمری نے فلم میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔فلم کے گیت ” حافظ حافظ “کی دھوم مچ چکی ہے۔

 

سوناکشی کی ” ہیپی پھر بھاگ جائے گی“ نمائش کیلئے تیار

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ فنکارہ سوناکشی سنہا کی نئی فلم ” ہیپی پھر بھاگ جائے گی“ کے نمائشی حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لئے ۔ سات ستمبر کو سنیماﺅں کی زینت بننے والی فلم کی کاسٹ میں جمی شیرگل ، ڈیانا پینٹی اور علی فضل سمیت دیگر شامل ہیں ۔بھارتی سپر ہٹ رومانوی کامیڈی فلم ” ہیپی بھاگ جائے گی“ کا سیکوئل ” ہیپی پھر بھاگ جائے گی “ تیارکر لیا گیا ہے جو آئندہ جمعہ سات ستمبر کوپاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ ڈائریکٹر مدثر عزیز کی زیر ہدایت بننے والی اس فلم کے ابتدائی حصے میں مرکزی کردار ڈیانا پینٹی نے ادا کیا تھا جبکہ پاکستانی فنکارہ مومل شیخ بھی فلم کی کاسٹ میں شامل تھیں تاہم دوسرے حصے میں سوناکشی لیڈ کاسٹ میں نظر آرہی ہیں ۔ فلم پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 20کروڑ سے زائد بزنس کر چکی ہے ۔

” لوڈویڈنگ “کیساتھ بھی ”جیک پاٹ“ جیسا سلوک ہوا:خرم ریاض

لاہور (شوبزڈیسک )فلمسازخرم ریاض نے کہا کہ سینما مالکان اور بھارتی فلموں کے امپورٹر زپاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی نہیں چاہتے اور وہ باقاعدہ پلاننگ کے تحت پاکستانی فلمیں بنانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا بھارتی فلموں کے امپورٹرزکو پاکستانی فلموں کی نسبت بھارتی فلمیں سستی مل جاتی ہیں اور انہیں منافع بھی زیادہ ملتا ہے اس لئے وہ عام دنوں میں ایسے حالات پیدا کردیتے ہیں کہ ہر پاکستانی پروڈیوسراپنی فلم عید الفطر اور عیدالاضحی پر ہی ریلیز کرنے پر مجبورہوجاتا ہے کیونکہ ان تہواروں پرحکومت نے دوہفتے تک بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔خرم ریاض کا کہنا تھا کوئی پروڈیوسر اپنی فلمیں ان کے تعاون کے بغیر ریلیز نہیں کرسکتا اگر کوئی ریلیزکرنا چاہے تو اس کو اتنا مجبور کردیا جاتا ہے کہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی ان کی شرائط پر فلم لگائے۔انہوں نے کہا میری فلم جیک پاٹ کیساتھ بھی لوڈویڈنگ جیسا سلوک کیا گیا تاہم میں ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ہوں۔پاکستانی فلمی صنعت کی ترقی کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھوںگا۔میں اس حوالے سے بہت جلد پریس کانفرنس کرنے کاارادہ رکھتاہوں جس میں حقائق سے پردہ اٹھاﺅنگااور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے بھی آگاہ کرونگا۔

 

جوہی چاولہ کراچی میں رشتہ داروں سے ملنے کے بعد دبئی روانہ

کراچی (شوبزڈیسک)بالی ووڈاداکارہ جوہی چاو¿لہ کراچی میں مختصر قیام کے بعد دبئی روانہ ہوگئیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ جوہی چاو¿لہ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی کراچی آمد کی اطلاع دی تھی۔ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ لنچ کے لیے بوٹ کلب آئی ہیں اور اس کے بعد وہ ”جوانی پھر نہیں آنی“فلم دیکھنے جائیں گی۔تاہم اب کراچی کے مختصر دورے کے بعد اداکارہ جوہی چاو¿لہ دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ دبئی روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے رشتے داروں سے ملنے کراچی آئی تھیں۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی فلم”جوانی پھر نہیں آنی2“کی بھی تعریف کی۔

 

ساف کپ ، فٹبال ٹیم نے ڈھاکہ کی پروازپکڑلی

لاہور(آئی این پی ) ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ لاہور سے براستہ دوحا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ روانہ ہوگیا،اپنے گروپ میں شامل دیگرٹیموں بنگلہ دیش اوربھوٹان سے میچز بالترتیب 6 اور 8 ستمبرکوشیڈول ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ لاہور سے براستہ دوحا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ روانہ ہوگیا۔ ٹیم کی قیادت صدام حسین کریں گے، نائب کپتان حسن بشیرہوں گے، منتخب کھلاڑیوں میں عمر حیات،محمد نوید، فیصل اقبال، ذیشان رحمن، عبداللہ قاضی، شہباز یونس، محسن علی، بلاول الرحمن، محمد ریاض،احمد فہیم، سعد اللہ، محمود خان، صدام حسین (کپتان)، حسن بشیر (نائب کپتان)،محمد عادل، محمدعدنان یعقوب، یوسف بٹ، ثاقب حنیف، احسان اللہ، محمد علی شامل ہیں۔ہیڈ کوچ جوز انٹونیو ناگورا، اسسٹنٹ کوچز محمد حبیب، عیسی خان، گول کیپر کوچ زاہد علی، فزیکل ٹرینرروبرٹو پورٹیلا، فزیو تھراپسٹ محمد عدنان بھی سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ساف کپ 4 ستمبر سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 4 ستمبر کو نیپال سے کھیلے گا جبکہ اپنے گروپ میں شامل دیگرٹیموں بنگلہ دیش اور بھوٹان سے میچز بالترتیب 6 اور8 ستمبرکوشیڈول ہیں۔