تازہ تر ین

” لوڈویڈنگ “کیساتھ بھی ”جیک پاٹ“ جیسا سلوک ہوا:خرم ریاض

لاہور (شوبزڈیسک )فلمسازخرم ریاض نے کہا کہ سینما مالکان اور بھارتی فلموں کے امپورٹر زپاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی نہیں چاہتے اور وہ باقاعدہ پلاننگ کے تحت پاکستانی فلمیں بنانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا بھارتی فلموں کے امپورٹرزکو پاکستانی فلموں کی نسبت بھارتی فلمیں سستی مل جاتی ہیں اور انہیں منافع بھی زیادہ ملتا ہے اس لئے وہ عام دنوں میں ایسے حالات پیدا کردیتے ہیں کہ ہر پاکستانی پروڈیوسراپنی فلم عید الفطر اور عیدالاضحی پر ہی ریلیز کرنے پر مجبورہوجاتا ہے کیونکہ ان تہواروں پرحکومت نے دوہفتے تک بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔خرم ریاض کا کہنا تھا کوئی پروڈیوسر اپنی فلمیں ان کے تعاون کے بغیر ریلیز نہیں کرسکتا اگر کوئی ریلیزکرنا چاہے تو اس کو اتنا مجبور کردیا جاتا ہے کہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی ان کی شرائط پر فلم لگائے۔انہوں نے کہا میری فلم جیک پاٹ کیساتھ بھی لوڈویڈنگ جیسا سلوک کیا گیا تاہم میں ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ہوں۔پاکستانی فلمی صنعت کی ترقی کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھوںگا۔میں اس حوالے سے بہت جلد پریس کانفرنس کرنے کاارادہ رکھتاہوں جس میں حقائق سے پردہ اٹھاﺅنگااور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے بھی آگاہ کرونگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain