انوشکا نے مجھے سچے پیار کی طاقت سے روشناس کرایا، ویرات کوہلی

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما نے انہیں سچے پیار کی طاقت سے روشناس کرایا۔ویرات کوہلی نے بھارتی حکومت کی جانب سے کھیلوں کا سب سے بڑا ملکی ایوارڈ ’کھیل رتنا‘ ملنے کے ایک روز بعد سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا یہ وہ شخص نے جس نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔بھارتی ٹیم کے کپتان نے مزید لکھا کہ اس شخصیت نے مجھے تمام تر برائیوں کے خلاف زندگی میں مثبت چیزوں کی جانب رہنمائی فراہم کی۔ویرات کوہلی نے مزید لکھا کہ اسی خاتون نے مجھے اندر سے بدل ڈالا اور مجھے سچے پیار کی طاقت سے آگاہ کیا، میری طاقت، میری زندگی۔دوسری جانب انوشکا شرما نے ایک شو کے دوران اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ میری دنیا کے بہترین شخص کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔

دہشت گردی کو واپس آنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو واپس آنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف کوسیکیورٹی صورت حال، بارڈرمینجمنٹ، ٹی ڈی پیز کی بحالی اور ترقیاتی ترقیاتی کاموں میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے صورتحال پراظہاراطمینان کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور قربانی کے جذبے کو سراہا جب کہ انہوں نے سماجی ترقی اور پائیدار امن کے حصول و استحکام کے لئے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پرسربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کو واپس آنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے، پائیدارامن کے لیے سماجی ومعاشی ترقی پرتوجہ جاری رکھی جائے، یہ وقت ہے کہ وزیرستان اور دیگر نئے اضلاع تیزی سے ترقی کریں۔

مکہ سے مدینہ کے درمیان بلٹ ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا گیا

مکہ(ویب ڈیسک)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا۔پینتیس ٹرینوں پر مشتمل حرمین ایکسپریس کے ذریعے 450 کلومیٹر کا سفر 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے ہو گا۔حکام کے مطابق حرمین ایکسپریس میں سالانہ 6 کروڑ افراد سالانہ سفر کریں گے اور اس کا مقصد حاجیوں اور عمرہ کرنے آنے والے افراد کو ٹریفک کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس ٹرین کا کمرشل آغاز آئندہ پیر سے شروع ہو جائے گا جس کے تحت مکہ اور مدینہ سے یومیہ آٹھ، آٹھ ٹرینیں چلیں گی اور سال کے آخر تک یہ تعداد 12 تک بڑھا دی جائی گی۔سعودی عرب کے وزیرِ ٹراسنسپورٹ نبی العمودی کا کہنا تھا اس تیز ترین سفر کے ذریعے مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر مختصر اور آسان ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حج اور عمرہ کے دوران مسلمان مکہ اور مدینے کے درمیان بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس میں 6 گھنٹے تک لگ جاتے ہیں لیکن اب یہی سفر دو گھنٹے پر محیط ہو جائے گا۔مکہ کا ریلوے اسٹیشن مسجد الحرام سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں 20000 مسافروں کو سہولت دینے کی گنجائش ہے۔حکام کے مطابق تیز ترین ریلوے لائن کا منصوبہ 6 سال کے عرصے میں دو مراحل میں مکمل ہوا اور اس کی تعمیر میں سعودی، فرانسیسی، چینی اور اسپین کی کمپبنیوں نے حصہ لیا۔

شام میں خون خرابہ روس اور ایران کی وجہ سے جاری ہے، ٹرمپ

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ شام میں خون خرابہ روس اور ایران کی وجہ سے جاری ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں سلامتی کونسل کا ایران سے متعلق اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کی اسپانسر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کیخلاف بہت سخت اقدامات کرنے ہوں گے اور امریکا یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے جبکہ شام میں خون خرابہ روس اور ایران کی وجہ سے جاری ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیوں کی پاسداری نہ کرنے والا فرد ہو یا ادارہ سخت نتائج بھگتے گا۔ٹرمپ نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین نے 2018 کے انتخابات میں مداخلت کی کوششیں کی ہیں، چین ٹرمپ کی جیت نہیں چاہتا کیونکہ ٹرمپ نے چین کو تجارت پر چیلنج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سربراہ شمالی کوریا اپنے ملک کے لیے امن و خوشحالی چاہتے ہیں اور شمالی کوریا کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں لہٰذا جلد خوشخبری ملے گی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل چاہتا ہوں، دو ریاستی حل اسرائیل فلسطین تنازع میں بہترین کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین امن معاہدہ دو تین ماہ میں کرانا چاہتا ہوں، اسرائیل اور فلسطین بھی ایسا ہی چاہیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایران پڑوسی ممالک کی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا لہٰذا تمام ممالک ایران کو اس کے جارحانہ رویے پر تنہا کریں۔امریکی صدر نے کہا کہ 5 نومبر سے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی لگائیں گے، ایران پر پابندیاں خطے میں عدم استحکام کے لیے ایرانی فنڈنگ روکنے کی کڑی ہے۔

ایشیا کپ: بنگلادیش کیخلاف اہم میچ، فخر زمان اور بابر اعظم آﺅٹ

ابوظہبی(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 239 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔پاکستان نے 1.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 3 رنز بنالیے ہیں۔

شاہ رخ اور ایشوریا ایشیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اورملکہ حسن ایشوریارائے بچن ایشیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ایشین جیوگرافک میگزین نے ایشیا کے 100 بااثر اورحیرت انگیز افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ فلم انڈسٹری کے شعبے سے شاہ رخ خان اور ایشوریارائے بچن جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔ایشین جیوگرافک میگزین نے یہ فہرست ”حیرت انگیز ایشینز“کے نام سے جاری کی ہے اور اس میں شامل تمام افراد اپنے اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے بین الاقوامی طور پر اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔فہرست میں شاہ رخ خان اورایشوریارائے کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی، اداکار جیکی چن و دیگر شامل ہیں۔

اُن فوجیوں نے گھر کے اندر، باہر، سڑک پر ہر جگہ ہماری عورتوں کا ریپ کیا، یہاں تک کہ۔۔۔‘ وہ خبر جسے پڑھ کر ہر مسلمان کی آنکھیں بھیگ جائیں

واشنگٹن (ویب ڈیسک) میانمر کی شمالی ریاست راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد بدترین ، بڑے پیمانے پر اور ہر ہر جگہ کیا گیا ، اور اس کا مقصد روہنگیا مسلمانوں کو دہشت زدہ کر کے ان کے علاقوں سے نکالنا تھا۔ یہ بیان کسی مسلم ملک کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا، کہ جس پر روہنگیا مسلمانوں کی بے جا حمایت کا الزام لگایا جا سکے، بلکہ امریکا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی تحقیقات کے بعد جاری کیا ہے۔ اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ ان مظلوموں کو درحقیقت کیسے المیے سے دوچار کیا گیا ہے۔بنگلہ دیش میں رہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحقیق کاروں نے چند ماہ قبل ایک ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ ان تباہ حال مسلمانوں کی داستانیں اس قدر دلخراش ہیں کہ جنہیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ایک 35سالہ روہنگیا مسلمان نے لرزہ خیز مظالم کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ” ایسے ایسے ظلم ہم پر کئے گئے کہ جن کا تذکرہ کرنے کو ہمارے پاس الفاظ نہیں۔ ایک موقع ایسا بھی آیا کہ مجھے اپنے بچوں اور بوڑھی ماں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔ خدا کسی انسان کو ایسی آزمائش سے دوچار نا کرے۔ “ایک 25 سالہ لڑکی نے بتایا کہ ” ملٹری اور بارڈر گارڈپولیس نے میرے پانچ سالہ بچے کو میرے سامنے ذبح کر ڈالا۔ یہ صورتحال بہت خوفناک تھی میں اپنے بچوں کو نہیں بچا سکی ان میں سے ایک کو قتل کر دیا گیا۔“پناہ گزین کیمپوں میں مقیم افراد میں سے تقریباً نصف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے میانمر کی فوج کو مسلمان خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے دیکھا ہے۔ ایک ساٹھ سالہ خاتون نے بتایا کہ” ہمارے گاﺅں کی خواتین کی اُن کے گھروں میں عصمت دری کی گئی۔ پھر انہوں نے 100 کے قریب خواتین اور لڑکیوں کو گھروں سے نکال لیا اور سڑک پران کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔ پھر وہ انہیں پہاڑوں میں لے گئے اور وہاں بھی انہیں درندگی کا نشانہ بناتے رہے۔ ان درندوں نے ہر جگہ ہمارے ساتھ یہ ظلم کیا، ہم کیا کیا بتائیں اور کس کے سامنے فریاد کریں۔“

حکومت غلط فیصلوں سے ملک کو تباہی کی طرف لےجا رہی ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت غلط فیصلوں سے ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہے۔اسلام آباد میں نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواب صاحب نے ساری زندگی جمہوریت کے لیے ہر حکومت کے خلاف اپوزیشن کی، ان کی زندگی جمہوریت پسندوں کے لیے سبق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک ایک من پسند حکومت کے حوالے کر دیا گیا، سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے خود جانےکے کے بجائے اپنے وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ بھیجا، بتانا ہو گا کہ کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کے لیے وزیراعظم خود اقوام متحدہ کیوں نہیں گئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صرف سوشل میڈیا پر خارجہ پالیسی کے بیان جاری ہو رہے ہیں، خدارا خارجہ پالیسی جیسے اہم شعبے کو مذاق نہ بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والوں نے کشکول اٹھا کر اپنے دور کا آغاز کیا لیکن یہ ملک چندے سے نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ عوام سوال کر رہے ہیں کہ نئے پاکستان میں بھی کنٹرولڈ جمہوریت تو نہیں؟چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد پہلی تقریر میں دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کا مطالہ کیا لیکن آج بھی دہشت گردی کے متاثرین انصاف کے منتظر ہیں، شکوہ ہے کہ نہ شہید بھٹو کو انصاف ملا اور نہ بے نظیر بھٹو کو انصاف ملا۔ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے تمام کیسز میں اپنی بے گناہی ثابت کی لیکن آج بھی سابق صدر کے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اہم سیاسی دور سے گزر رہا ہے، پیپلز پارٹی جلاﺅ گھیراو کی سیاست کر کے ملک کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔

امریکہ، چینی باشندے کو امریکی انجینئیرز کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی حکام نے بتایا ہے کہ انھوں نے ایک چینی باشندے کو امریکی انجینیئرز اور سائنسدانوں کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ جی چاو قن کو امریکی شہر شکاگو سے حراست میں لیا گیا اور اس پر غیر ملکی ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔جی چاوقن اگست 2013 میں امریکہ الیکٹریکل انجینئیرنگ کی تعلیم حاصل کرنے آئے تھے جس کے بعد انھوں نے 2015 میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور 2016 میں امریکی فوج کے ریزروز میں شامل ہوئے تھے۔ شکاگو کی عدالت میں ان پر عائد مقدمے میں جی چاوقن پر الزام ہے کہ وہ چین کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس افسر کے لیے کام کر رہے تھے اور ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ 8 مخصوص افراد کے بارے میں تفصیل فراہم کریں۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے امریکہ میں موجود چند اور چینی افراد کی بھی جاسوسی کی تھی جو بحیثیت سائنسدان اور انجینئیر کام کر رہے تھے۔ ان میں چند وہ تھے جو امریکہ کے محکمہ دفاع کے لیے کام کر رہے تھے۔جی چاوقن نے امریکی فوج کے ریزروز میں کام کرتے ہوئے خاص طور پر کہا تھا کہ وہ کسی غیر ملکی حکومت سے رابطے میں نہیں ہیں اور نہ ہی انھوں نے امریکی فوجی اہلکار کو دیے جانے والے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی چین کے خفیہ ادارے کے افسر سے کسی قسم کے روابط ہیں۔

کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرکاایل او سی کادورہ ،پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کاجائزہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک)کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرنے لائن آف کنٹرول(ایل او سی ) کادورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرنے ایل اوسی کے مختلف سیکٹرزکادورہ کیااور کورکمانڈرنے افسروں اورجوانوں کے حوصلے کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے دورہ میں کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرنے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کاجائزہ بھی لیا۔