تازہ تر ین

شام میں خون خرابہ روس اور ایران کی وجہ سے جاری ہے، ٹرمپ

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ شام میں خون خرابہ روس اور ایران کی وجہ سے جاری ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں سلامتی کونسل کا ایران سے متعلق اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کی اسپانسر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کیخلاف بہت سخت اقدامات کرنے ہوں گے اور امریکا یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے جبکہ شام میں خون خرابہ روس اور ایران کی وجہ سے جاری ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیوں کی پاسداری نہ کرنے والا فرد ہو یا ادارہ سخت نتائج بھگتے گا۔ٹرمپ نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین نے 2018 کے انتخابات میں مداخلت کی کوششیں کی ہیں، چین ٹرمپ کی جیت نہیں چاہتا کیونکہ ٹرمپ نے چین کو تجارت پر چیلنج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سربراہ شمالی کوریا اپنے ملک کے لیے امن و خوشحالی چاہتے ہیں اور شمالی کوریا کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں لہٰذا جلد خوشخبری ملے گی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل چاہتا ہوں، دو ریاستی حل اسرائیل فلسطین تنازع میں بہترین کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین امن معاہدہ دو تین ماہ میں کرانا چاہتا ہوں، اسرائیل اور فلسطین بھی ایسا ہی چاہیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایران پڑوسی ممالک کی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا لہٰذا تمام ممالک ایران کو اس کے جارحانہ رویے پر تنہا کریں۔امریکی صدر نے کہا کہ 5 نومبر سے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی لگائیں گے، ایران پر پابندیاں خطے میں عدم استحکام کے لیے ایرانی فنڈنگ روکنے کی کڑی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain