تازہ تر ین

مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د سے سعودی وفد کی ملاقات ،اہم گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د سے سعودی وفد نے ملاقات کی جس کے دوران تجارت سمیت کئی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ہوٹل میں ہونے والی ملاقات کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د اور سعودی مشیر برائے توانائی احمد حامد الغامدی کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے روزگار کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔سعودی وفد کی وزیر توانائی عمر ایوب سے ملاقات جاری ہے جس کے بعد مہمان وفد وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقات کرے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی وفد کو درآمدات و برآمدات پر بریفنگ دی جائے گی اور دونوں ممالک کے وفود کے درمیان پاکستان کی برآمدات بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وفدکوسی پیک کےصنعتی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی جب کہ ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھروں میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری پر بھی بات ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain