اسلام آباد (ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد فروخت سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔فاضل جج محمد بشیر کل صبح 9 بجے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔یاد رہے کہ 27 ستمبر کو نیب نے احتساب عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے استدعا کی تھی کہ اسحاق ڈار مفرور ہیں ان کی پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
