جکارتہ(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی کے بعد مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 834 ہوگئی جب کہ حکومت نے جاں بحق افراد کی اجتماعی تدفین کے لیے کام شروع کردیا۔انڈونیشیا کی مقامی ریسکیو ٹیموں نے زلزلے اور سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی میتیں الگ الگ بیگز میں ڈال کر اجتماعی قبر میں رکھنا شروع کردیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انڈونیشین حکام نے قدرتی آفت کے بعد بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر عالمی برادری سے مدد کی اپیل بھی کی ہے جب کہ صدر جوکو ودودو نے بھی غیرملکی این جی اوز کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
