تازہ تر ین

میگھن مارکل کا خود سے گاڑی کا دروازہ بند کرنا معمہ بن گیا

لندن (ویب ڈیسک)ویسے تو کسی کے لیے اپنی گاڑی کا دروازہ خود بند کرنا کوئی بڑی بات نہیں، لیکن اگر آپ کا تعلق برطانیہ کے شاہی گھرانے سے ہے تو یقیناً آپ کے لیے گاڑی کا دروازہ خود بن کرنا کوئی عام بات نہیں۔ڈچز آف Sussex میگھن مارکل رواں سال مئی میں شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بنیں، جس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی بہت حد تک تبدیل کرلی۔جہاں لوگوں کا ماننا تھا کہ وہ جلد ہی خود کو شاہی گھرانے کے انداز میں ڈھال لیں گی، وہیں اب میگھن کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ پہلی شہزادی ہوں گی جو شاہی گھرانے میں نئی تبدیلیاں لارہی ہیں۔تبدیلی؟ جیسے خود گاڑی کا دروازہ بن کرنا، جی ہاں شاہی گھرانے کے افراد جب گاڑی سے اترتے ہیں تو خود دروازہ بن نہیں کرتے، تاہم میگھن نے اس قائدے کو توڑتے ہوئے اپنی گاڑی کا دروازہ خود بند کیا۔37 سالہ میگھن لندن میں رائل اکیڈمی میں موجود اوشیانا میں لگی نمائش کا حصہ بنیں، جہاں وہ پہلی مرتبہ اپنے شوہر ہیری کے بغیر نظر ا?ئیں۔مزید پڑھیں: نوبیاہتا شاہی جوڑا ایک ارب کے تحائف واپس کرنے پر مجبور کیوں؟اس دوران انہوں نے ڈیزائنر گیونچی کا بنایا سیاہ رنگ کا گاو¿ن زیب تن کیا۔جہاں میگھن اس ایونٹ کے دوران نہایت دلکش نظر ا?ئیں، وہیں سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کا خود کا دروازہ بند کرنے کو معمہ بنادیا۔ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ’میگھن نے اپنی گاڑی کا دروازہ خود بند کیا؟ یہ دنیا ا?خر کہاں جارہی ہے؟‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں میگھن سے اتنی متاثر ہوئی کہ ا?ج میں نے اپنے گھر کا دروازہ خود بند کیا‘۔تاہم اب بھی کچھ ایسے اصول ہیں جن کا فالو کرنا میگھن کے لیے بےحد ضروری ہے، ان میں سیلفیز نہ لینا، کسی کو ا?ٹوگرافس نہ دینا، ووٹ نہ دینا، اور اپنے سارے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بند کرنا‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain