تازہ تر ین

ملالہ یوسف زئی کی تصویر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں آویزاں

لندن: (ویب ڈیسک)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی تصویر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں آویزاں کردی گئی۔ملالہ یوسف زئی کی تصویر کے ساتھ معروف پشتو شاعر رحمت شاہ کی نظم بھی چسپاں کی گئی جس میں ملالہ یوسف زئی کو ہمت و شجاعت کا مظاہرہ کرنے کے لیے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے ٹوئٹر پر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں آویزاں ملالہ کی تصویر اور نظم شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ’ہم فنکار شیرین نشاکے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک زبردست فن پارہ بنایا ہے جو ہمت، حوصلے اور عزم کی عکاسی کر رہا ہے‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain