تازہ تر ین

وائٹ ہاؤس خوبصورتی کی شکار گاہ،امریکی صدر کی مشیر بھی غیر محفوظ،جنسی ہراسگی کا انکشاف

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئر مشیر کیلیان کونوے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جنسی ہراسگی کا نشانہ بن چکی ہیں،کوئی شخص نہیں بلکہ آپ کا نجی برتاو¿ ہراسگی کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئر مشیر کیلیان کونوے نے کہا ہے کہ انہیں بھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے تاہم انہوں نے اس فعل کے مرتکب اور مقام ارتکاب کے بارے میں کوئی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔کو نوے ٹرمپ کے نامزد امیدوار بیرسٹر بریٹ کیوانو کے سپریم کورٹ میں تقرر کا دفاع کررہی تھیں۔خاتون مشیر نے کہا کہ میں جنسی حملے، جنسی ہراس اور عصمت دری کا نشانہ بننے والوں کے حوالے سے انتہائی ہمدردی محسوس کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں جنسی حملے اور ہراسگی کا نشانہ بن چکی ہوں، بیرسٹر کیوانوو یا کوئی اور بھی شخص اس کا ذمہ دار نہیں، آپ کے نجی برتا و¿کا ذمہ دار آپ کو خود ہونا چاہئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کو حکم دیا تھا کہ وہ جنسی ہراسگی کے ارتکاب کے ملزم بیرسٹر کیوانوو کے حوالے سے مزید تحقیقات کرے، اس حکم کے نتیجے میں سپریم کورٹ میں کیوانوو کے تقرر کی منظوری کے حوالے سے امریکی سینیٹ میں ہونے والی رائے شماری بھی ملتوی ہوجائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain