راملہ(ویب ڈیسک)قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ سال 2018 کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے اب تک 234 فلسطینیوں شہید کئے، اس اعتبار سے اوسطاً 27 گھنٹے میں ایک فلسطینی کو شہید کیا جاتا رہا ہے۔فلسطین میں نیشنل سوسائٹی برائے اسیران و شہدا کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پچھلے3ماہ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 64 فلسطینی شہید جب کہ رواں سال اب تک 234 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔رپورٹ میں یکم جنوری 2018 سے 30 ستمبر 2018 کے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔ یوں اوسطا ہر 27 گھنٹے میں ایک فلسطینی شہید ہوتا رہا۔ 2017 کی نسبت یہ تناسب ساڑھے 4گنا زیادہ ہے۔ گذشتہ برس اسی عرصے میں اسرائیلی دہشت گردی میں 76 فلسطینی شہید کئے گئے اور وہ اوسطا 115 گھنٹے میں ایک شہید کا تناسب ہے۔
