ممبئی(ویب ڈیسک)امیتابھ بچن کی گونجتی آواز کے ساتھ ایک دلکش سیٹ کے درمیان سے گزرتے دکھائی دیتی ہیں کنگنا رناوت۔ یہ ’ٹیزر‘ ہے فلم ’منیکرنیکا‘ کا جسے گاندھی کے جنم دن پر جاری کیا گیا ہے۔ پورے ٹیزر میں کنگنا رناوت جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی شخصیت کو دکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔لیکن اس فلم کی شوٹنگ سے ٹیزر تک پہنچتے پہنچتے کئی جنگیں لڑنی پڑیں۔ تنازعات کا سلسلہ ایسا چلا کہ اب تک ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ان تنازعات کا بیج سنہ 2015 میں ہی بو دیا گیا تھا۔
