تازہ تر ین

ورلڈ کپ ٹرافی کاوفاقی دارالحکومت میں پڑاﺅ

اسلام آباد(آن لائن)آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی وفاقی دارالحکومت پہنچ گئی۔ٹرافی گزشتہ رات رونمائی کیلئے اسلام آباد پہنچی ہے جو دو روز جڑواں شہروں میں رہے گی اور مختلف جگہ پر رونمائی کی جائے گی۔ائی ایٹ اسلام آباد کے نجی سکول میں ٹرافی کی رونمائی کی جا رہی ہے۔ ٹرافی پاکستان میں 8 اکتوبر تک قیام کرے گی، دو روز جڑواں شہروں میں مختلف جگہ پر اسکی رونمائی کی جائے گی آج ہفتہ کو فیصل مسجد , پیر سوہاوہ,نیشنل مونومنٹ کا سفر کرئے گی ۔ اگلے مرحلے میں آج شام کراچی کا رخ کرئے گی۔جس کے بعد بنگلہ دیش روانہ ہو گی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر نے کی ۔قائد اعظم ٹرافی میں شریک قومی پلیئرز بھی تقریب میں شریک تھے ۔ ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر,سابق کپتان کامران اکمل نے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائی ،سلمان بٹ, محمد آصف سمیت دیگر کرکٹرز بھی اسیڈیم میں موجود تھے ۔

تاہم عام شہری ٹرافی دیکھنے محروم رہے ۔صرف مخصوص لوگوں کو ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے ۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القاد ر کا کہنا تھاکہ میں 87کرکٹ ورلڈ کپ کی اچھی یادوں سے جڑا ہوا ہوں ۔میرے دور میں دنیا کے بہترین کرکٹرز ایکشن میں تھے ۔پر امید ہوں کہ پاکستان انگلینڈ میں ورلڈ کپ جیتے ۔عمران خان ایک گریٹ کپتان پاکستان کے رہے ہیں ،ملک کے وزیر اعظم بنے ہے ,امید ہے وہ کرکٹ کیلئے بہتر فیصلے کرینگے ۔ورلڈ کپ میں نوجوان پلیئرز جذبہ کیساتھ کھیلے ۔پاکستان میں لوگ کرکٹ سے عشق کرتے ہیں۔دریں اثناء کامران اکمل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائے ۔کیا خوب ہو کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان ہی جیتے ۔ماضی کو بھول کر ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہیے ۔قومی ٹیم اچھا کھیلی تو ضرور کامیاب ہو گی ورلڈ کپ کو سامنے رکھ کر پچز بننی چاہیے ۔اچھے ٹیموں کیخلاف کھیلے گے تو اصل کارکردگی کا بنے گا ۔انہوں نے کہا فور ڈے اور ون ڈے کرکٹ کو سامنے رکھنا ہوگا ۔ڈومیسٹک کرکٹ پر سلیکشن کرنا ہو گی ،ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ و¿رلڈ کپ کھیلے ۔ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے ہونی چاہیے ۔تجربے کرنا ٹیم کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔۔ناصر اسلم راجہ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain