تازہ تر ین

انڈسٹری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا چاہیے ‘اسلم شیخ

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسروں اور فنکاروں نے اپنا کام شروع کر رکھا ہے مگر کسی اور طرف سے فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آرہے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان ، مہوش حیات ،نیلم منیر ،عائشہ عمر ،مایا علی ،سونیا حسین ،ماورا حسین ،فضا علی ،ندا یاسر ،ہمایوں سعید ،احسن خان ،فہد مصطفی ،فواد خان ،حمزہ علی عباسی ،شان ،عمران عباس ،جاوید شیخ ،یاسر نواز ،احمد بٹ ،واسع چوہدری ،نبیل قریشی ، ندیم بیگ اور احسن طالش فلم انڈسٹری میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور ان لوگوں کی وجہ فلمانڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہوئی ہیں اور طویل عرصے کے بعد گزشتہ دو سالوں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلمیں پیش کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب نئے سرمایہ کاروں کو بھی آگے آنا چاہیے تاکہ بالی ووڈ انڈسٹری کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain