ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم ٹھاکرے کے لئے ڈبنگ شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز الدین صدیقی فلم ٹھاکرے میں اہم کردارادا ر رہے ہیں ،اداکار نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سٹوڈیو میں ڈبنگ کرتے ہوئے بنائی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلم کے لئے ڈبنگ شروع کر دی ہے۔فلم کے ہدایت کار ابھیجیت پانسی ہیں، فلم آئندہ سال23جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
