تازہ تر ین

اسمارٹ فون کے لیے روبوٹک انگلی ایجاد

پیرس(ویب ڈیسک) اسے اسمارٹ فون کے ساتھ جڑنے والی سب سے عجیب و غریب ایجاد قرار دیا جارہا ہے، ہوبہو انسانی انگلی جیسی ایجاد کے ذریعے فون خود ا?پ کا ہاتھ تھام سکتا ہے بعض ماہرین نے اسے موبائل فون کا عضو قرار دیا ہے۔یونیورسٹی آف پیرس سیسلے کے ماہر مارک ٹیسیئر نے اسمارٹ فون انگلی ڈیزائن کی ہے۔ یو ایس بی پورٹ سے چارج ہونے والی یہ ڈیوائس اسمارٹ فون کے ساتھ عمل کرنے والی ایک دلچسپ ایجاد بھی ہے۔ اسمارٹ فون سے جڑنے کے بعد یہ کلائی کو تھپتھپاتا ہے اور اس انگلی کو آپ دائیں بائیں حرکت دے کر اسے جوائے اسٹک کی طرح بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اسے ’موبی لمب‘ کا نام دیا گیا ہے اور اسے ہوبہو انسانی انگلی کی طرح بنایا گیا ہے۔ اس پر ایک ناخن بھی ہے جو اسے حقیقت سے مزید قریب بناتا ہے۔ فون سے جڑنے کے بعد یہ اس کی دم کی طرح نظر آتا ہے جو فون سے لٹکی ہلتی رہتی ہے۔ ایڈم فیملی کارٹون میں ایک ہاتھ کو گھرمیں رینگتا دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی طرح یہ انگلی پورے فون کو کھینچ کر میز پر رینگتی رہتی ہے۔کسی میسج کی ضرورت میں یہ انگلی تھپتھپا کر اس کی خبر دیتی ہے اور یہ احساس ظاہر کرنے والا ایک اوتار بھی بن جاتی ہے۔ اس کے علاوہ آگمینٹڈ ریئلٹی کے بہت سے شعبدے بھی دکھاتی ہے۔اس کے تخلیق کار کے پیشِ نظر اسمارٹ فون میں زندگی سے بھرپور احساس شامل کرنا ہے یعنی ایسا فون جو اپنے احساسات ظاہر کرسکے۔ ایک یوزر انٹرفیس سافٹ ویئر کے ذریعے ا?پ کسی دوست کو بھی چھونے کا احساس بھیج سکتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ اس کے فون میں بھی یہ پراسرار انگلی موجود ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain