اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پراتفاق کیا گیا ۔ بدھ کو جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ملاقات زرداری ہاﺅس اسلام آبادمیں ہوئی ۔ملاقات میں اپوزیشن کو متفق کرنے اور حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
