تازہ تر ین

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی سے اہم کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں

کراچی(ویب ڈیسک) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی سے اہم کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں۔عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں چیف سلیکٹر او¿لمپئین اصلاح الدین صدیقی اور مینجر اولمپئین حسن سردار نے 18 سے 28 اکتوبر تک مسقط میں کھیلی جانے والی ایشین چیمپئینز ٹرافی کے لئے 18 ارکان پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا۔سلیکشن کمیٹی نے اہم پانچ کھلاڑیوں شفقت رسول، راشد محمود، امجد علی، جنید منظور اور دلبر حسین کے ناموں پر غور ہی نہیں کیا۔دوسری جانب علیم بلال، عرفان جونئیر، مظہر عباس( گول کیپر)، رضوان جونئیر اور محمد زبیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ہالینڈ میں لیگ کھیلنے والے لیفٹ ہاف راشد محمود اور کینیڈا میں لیگ ہاکی کھیلنے والے لیفٹ آو¿ٹ شفقت رسول سلیکشن کے لئے دستیاب ہی نہ تھے جب کہ ہالینڈ میں لیگ کھیلنے والے کپتان راضون سنئیر جو کیمپ میں شامل نہ تھے، اگر انھیں کپتان برقرار نہ رکھا جاتا تو عین ممکن تھا کہ ایشین چیمپئینز ٹرافی میں انھیں بھی اجازت نہ ملتی۔جنید منظور، امجد علی اور دلبر حسین حیران کن طور پر ایک ہی پوزیشن یعنی سینٹر فارورڈ کھیلنے کھلاڑی تھے، جنہیں سلیکشن کمیٹی نے اپنی پرانی غلطی کو درست کرتے ہوئے باہر کیا۔لیکن عرفان جونئیر کی ٹیم میں واپسی خوش آئند ہے کیوں کہ اس سال اپریل میں گولڈ کوسٹ (آسڑیلیا) میں کامن ویلتھ گیمز میں انہوں نے بھارت اور انگلینڈ کے خلاف گول کیے تھے۔ایشین گیمز کے قومی ہاکی ٹیم کے اسکواڈ میں عمران بٹ، مظہر عباس (گول کیپر)، عرفان سنئیر، علیم بلال، مبشر علی، محمد توثیق، تصور عباس،اعجاز احمد، رضوان سنئیر (کپتان)، عماد شکیل بٹ( نائب کپتان)، عرفان جونئیر، علی شان، رضوان جونئیر، فیصل قادر، ابو بکر، عمر بھٹہ، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain